Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 470|Reply: 0

اگر آپ 14 دن تک چینی چھوڑ دیں تو کیا ہوتا ہے؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193853
Post time 2026-1-6 21:43:01 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

چینی ہماری روزمرہ خوراک کا ایک عام حصہ بن چکی ہے، جو صرف مٹھائیوں ہی نہیں بلکہ بظاہر صحت مند غذاؤں میں بھی شامل ہوتی ہے، تاہم چینی کا زیادہ استعمال موٹاپے، ذیابیطس، دانتوں کی خرابی اور دیگر سنگین صحت کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔  

اگرچہ چینی کو مکمل طور پر ترک کرنا مشکل ہو سکتا ہے، لیکن اس کی مقدار کم کرنے سے صحت پر حیران کن مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، معروف ماہرِ معدہ نے چینی کم کرنے کے جسم پر اثرات سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لوگ یہ نہیں جانتے کہ چینی صرف کیلوریز نہیں بڑھاتی، بلکہ یہ خاموشی سے بھوک، خواہشات، انسولین اور جگر میں چربی کو کنٹرول کرنا شروع کر دیتی ہے، اسی لیے میں ہم مریضوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ 14 دن تک اضافی چینی ترک کر کے دیکھیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق جب آپ چینی کم یا بند کرتے ہیں تو ابتدا میں دماغ کو اس تبدیلی سے ہم آہنگ ہونے میں وقت لگتا ہے، اس دوران چینی کی طلب، سر درد، تھکن، چڑچڑاپن اور ذہنی دھند (برین فوگ) محسوس ہو سکتی ہے، تاہم یہ نشے کی کیفیت نہیں بلکہ دماغ کا خود کو نئے معمول کے مطابق ڈھالنا ہوتا ہے۔   
صحت مند رہنے کیلئے 10 ضروری غذائی عادات

ماہرین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی خوراک کے طریقے پر نظرثانی کریں   

کچھ دن گزرنے کے بعد جسم آہستہ آہستہ بہتر ہونے لگتا ہے، چینی کی خواہش کم ہو جاتی ہے، توانائی کی سطح زیادہ متوازن ہو جاتی ہے، پیٹ کی گیس کم ہوتی ہے اور دوپہر کے بعد اچانک آنے والی تھکن میں کمی آتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ انسولین کا ردِعمل بھی بہتر ہونا شروع ہو جاتا ہے، جس سے جسم شوگر کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے لگتا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دوسرے ہفتے تک نمایاں تبدیلیاں سامنے آتی ہیں، جس میں پیٹ کا کم ہونا، نیند کا بہتر ہونا، بھوک کے اشاروں کا واضح ہونا، غیر ضروری کھانے کی خواہش میں کمی اور فاسٹنگ شوگر لیول میں بہتری شامل ہے، اگرچہ وزن میں فوری طور پر بڑی کمی نظر نہ بھی آئے، مگر میٹابولزم بہتر ہو جاتا ہے، جو طویل مدت میں صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ 14 دن تک اضافی چینی نہ لینے سے انسولین کے اچانک اضافے کم ہوتے ہیں، جگر پر شوگر کا بوجھ گھٹتا ہے، جسم میں پانی کے جمع ہونے میں کمی آتی ہے، ذائقہ چکھنے کی حس ری سیٹ ہوتی ہے اور پیٹ کے اندرونی خطرناک فیٹ کے اشارے کم ہوتے ہیں۔

یہ عادت خاص طور پر ان افراد کے لیے بے حد مفید ہے جو مسلسل چینی کی طلب، پیٹ پھولنے، فیٹی لیور، انسولین ریزسٹنس، کم توانائی اور خراب نیند جیسے مسائل کا شکار ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ بہتر صحت، متوازن توانائی اور اچھی نیند چاہتے ہیں تو 14 دن تک اضافی چینی چھوڑنا ایک سادہ مگر مؤثر قدم ثابت ہو سکتا ہے۔





نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 18:10 GMT+5 , Processed in 0.045824 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list