Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 931|Reply: 0

فربہ مریضوں کی نسبت کم وزن والے ٹائپ 2 ذیابیطس مریضوں میں شرح اموات زیادہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193853
Post time 2026-1-7 00:19:01 | Show all posts |Read mode
  

ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کم وزن والے ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں موٹاپے کے شکار مریضوں کے مقابلے میں اموات کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔

اس حوالے سے جنوبی کوریا کی ہالیم یونیورسٹی ڈونگتان سیکرڈ ہارٹ اسپتال نے اعلان کیا کہ ایک مشترکہ تحقیقی ٹیم کی رپورٹ ایک انٹرنیشنل اکیڈمک جرنل میں شائع کی گئی ہے۔

تحقیقی ٹیم نے نیشنل ہیلتھ انشورنس سروس کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا، جس میں 40 سال یا اس سے زائد عمر کے 17,88,996 ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کو شامل کیا گیا۔ ان مریضوں کا 2015 سے 2016 کے دوران معائنہ کیا گیا تھا اور ان کی اسکریننگ 2022 تک کی گئی۔

ٹائپ 2 ذیابیطس، جو اس مرض کے تمام کیسز کا تقریباً 90 فیصد بنتی ہے، اس وقت ہوتی ہے جب جسم معمول کی سطح پر خون میں شوگر برقرار رکھنے کے لیے یا تو کافی مقدار میں انسولین پیدا نہیں کر پاتا یا انسولین کو مؤثر طریقے سے استعمال نہیں کر پاتا۔

اس تحقیق میں شرکاء کو باڈی ماس انڈیکس کی بنیاد پر آٹھ گروہوں میں تقسیم کیا گیا اور ان تمام گروہوں کے درمیان تمام وجوہات سے ہونے والی اموات کی شرح کا موازنہ کیا گیا۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ کم وزن والے گروہ میں اموات کا خطرہ نارمل وزن سے لے کر شدید موٹاپے والے گروہوں کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ 3.8 گنا زیادہ تھا۔ اس کے علاوہ ذیابیطس، امراض قلب اور دماغی شریانوں کی بیماریوں سے متعلق مخصوص اموات کی شرح بھی کم وزن والے گروہ میں 1.9 سے 5.1 گنا زیادہ پائی گئی۔





نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 18:12 GMT+5 , Processed in 0.047053 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list