Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 630|Reply: 0

اگر پنجاب کی بیٹی ڈٹ جائے تو پنجاب کی تقدیر بدل سکتی ہے: مریم نواز

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193853
Post time 2026-1-7 17:12:56 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب کی بیٹی ڈٹ جائے تو پنجاب کی تقدیر بدل سکتی ہے، پنجاب کی بیٹی کسی سے کم نہیں اگر وہ محنت کرے تو سب کچھ حاصل کر سکتی ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی خواتین باہمت ہیں، پنجاب کی خواتین اپنی صلاحیت سے صوبے کی قسمت بدل دیں گی، پنجاب کی خواتین جو چاہیں اپنی ہمت سے حاصل کر سکتی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت اب بیمار لوگوں کا اسپتال آنے کا انتظار نہیں کرے گی، اب ہم بیمار لوگوں کے علاج کے لیے اُن کے گھر خود جائیں گے۔ اب کوئی شہر گلی اور محلہ ایسا نہیں رہے گا کہ جہاں تک ہماری ٹیمیں نا پہنچیں۔   
پیسہ ہر صوبے کے پاس ہے، صرف کام کرنےکی نیت اور ارادے کی کمی ہے، مریم نواز

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے دل کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، پنجاب کے اسپتالوں میں دوسرے صوبوں کے مریضوں کا علاج ہو رہا ہے،   

انہوں نے کہا کہ 25 ہزار کمیونٹی ہیلتھ اسپیکٹرز جب میدان عمل میں نکلیں گی تو پنجاب سے بیماریاں دور بھاگ جائیں گی، فیلڈ اسپتال گاؤں گاؤں جا کر علاج کر رہے ہیں، ستھرا پنجاب منصوبہ دنیا بھر میں مقبول ہوا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ابھی آپ کی تنخواہ 50 ہزار ہے، آپ لوگ مجھے کام کر کے دکھاؤ میں آپ کی تنخواہ بڑھاؤں گی، جب آپ لوگ اچھا کام کریں گے تو میں خود آپ کی تنخواہ بڑھاؤ گی۔

مریم نواز نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ لوگوں کو چل کر اسپتال نہ جانا پڑے اسپتال خود چل کر عوام تک آئے، آپ لوگوں کی مدد سے پتہ چلے گا کہ پنجاب میں کون سی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں کارڈیالوجی اسپتال بن رہے ہیں، کوئی سوچ سکتا تھا کہ جھنگ میں کارڈیالوجی اسپتال بنے گا، ایک مریم آپ کے سامنے کھڑی ہے اور میرے سامنے آپ سب مریم کھڑی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 17:57 GMT+5 , Processed in 0.071905 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list