Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 928|Reply: 0

وزیراعلیٰ کے پی کو سندھ میں خوش آمدید کہتے ہیں، شرجیل میمن

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193853
Post time 2026-1-7 19:10:07 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: اسکرین گریب

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو سندھ میں خوش آمدید کہتے ہیں، بحیثیت وزیراعلیٰ انہیں پروٹوکول دیا جائے گا۔

کراچی پریس کلب میں نئے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سندھ میں سیاسی سرگرمی کرنے آرہے ہیں تو ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔   
سندھ حکومت کا سہیل آفریدی کو کراچی میں پروٹوکول دینے کا اعلان

حکومت سندھ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کراچی میں پروٹوکول دینے کا اعلان کردیا۔   

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کو آئین و قانون کے دائرے میں تمام سرگرمیوں کی اجازت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف تحریک انصاف کی طرز سیاست پر اعتراض ہے۔ طالبان کا دفتر کھولنے اور جیل سے طالبان کو رہا کرنے پر اعتراض ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اختلاف اور گالیاں دینے کے علاوہ کیا ہی کیا ہے۔

صحافی برادری کو درپیش مسائل اور ان کے حل سے متعلق بات کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ تعاون کرتی آئی ہے، سندھ حکومت صحافیوں کو درکار ہر مدد فراہم کرتی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 17:56 GMT+5 , Processed in 0.058369 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list