Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 815|Reply: 0

یونیورسٹی طالبہ کی خودکشی کی کوشش پر مشی خان کا ردِعمل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193892
Post time 2026-1-7 21:45:55 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، میزبان اور سماجی کارکن مشی خان نے ایک نجی یونیورسٹی میں مبینہ طور پر پیش آنے والے خودکشی کی کوشش کے دوسرے واقعے پر ردِعمل ظاہر کیا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مشی خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ایک نجی یونیورسٹی کی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا، جہاں مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔  

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام پیغام میں مشی خان نے یونیورسٹی انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسی ادارے میں طلبہ کی خود کشی کی کوشش کا دوسرا واقعہ ہے، جس پر فوری اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔  

ان کا کہنا تھا کہ یہ معلوم کیا جائے کہ طلبہ پر کس نوعیت کا دباؤ ڈالا جاتا ہے جو انہیں ایسے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کر دیتا ہے۔  

انہوں نے متاثرہ طالبہ کا تعلق شیخوپورہ سے بتاتے ہوئے والدین پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے اداروں میں بچوں کو بھیجنے پر والدین کو بھی سوچنا چاہیے۔   
لاہور نجی یونیورسٹی واقعہ: طالبہ سے فون پر بات کرنے والا نوجوان شامل تفتیش

تفتیشی ذرائع کا بتانا ہے کہ ایک نوجوان کو شامل تفتیش کیا گیا ہے، لڑکے کا تفصیلی بیان ریکارڈ کرکے تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔   

مشی خان نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان واقعات کی کھلی تحقیقات کی جائیں تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور مستقبل میں ایسے سانحات کو روکا جا سکے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین یونیورسٹی میں پیش آنے والے بار بار کے ان واقعات پر شدید تشویش اور صدمے کا اظہار کر رہے ہیں۔  

واضح رہے کہ حال ہی میں ایک نوجوان طالبہ نے جامعہ کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی، جس کے بعد اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا، جبکہ دو ہفتے قبل اسی یونیورسٹی کے ایک طالب علم محمد اویس نے بھی چھلانگ لگا کر خودکشی کی تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 19:49 GMT+5 , Processed in 0.048197 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list