Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 78|Reply: 0

صبا قمر کے خلاف متنازع بیانات، صحافی نے معافی مانگ لی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193892
Post time 2026-1-7 22:24:36 | Show all posts |Read mode
اداکارہ صبا قمر کے خلاف متنازع بیانات پر صحافی نعیم حنیف نے عوامی طور پر معذرت کرلی ہے۔

یہ معافی اس وقت سامنے آئی جب صبا قمر کی جانب سے ان پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجا گیا، جس میں ان کے کردار سے متعلق توہین آمیز اور ہتک آمیز الزامات عائد کرنے کا مؤقف اختیار کیا گیا تھا۔

  

قانونی نوٹس کے مطابق نعیم حنیف نے صبا قمر کے بارے میں ایسے بیانات دیے اور پھیلائے جو نہ صرف تضحیک آمیز اور صنفی تعصب پر مبنی تھے بلکہ اس سوچ کو بھی فروغ دیتے تھے کہ ایک عورت کی کامیابی اس کی محنت یا پیشہ ورانہ صلاحیت کے بجائے مردوں سے وابستگی کا نتیجہ ہوتی ہے۔
          View this post on Instagram                       


اس تنازع پر بات کرتے ہوئے نعیم حنیف نے ایک پوڈکاسٹ میں اعتراف کیا کہ ان کے دعوے غلط تھے۔ انہوں نے کہا کہ صبا قمر کے بارے میں کیے گئے بیانات حقیقت پر مبنی نہیں تھے اور وہ ان پر دل سے معذرت کرتے ہیں۔



صبا قمر نے اس معذرت پر فوری ردِعمل دیتے ہوئے پوڈکاسٹ کا کلپ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور صرف ایک لفظ لکھا، ’’Speechless‘‘، جو اس پورے معاملے پر ان کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔

  



یہ معاملہ نومبر 2025 میں اس وقت شروع ہوا تھا جب نعیم حنیف نے اپنے یوٹیوب چینل پر یہ دعویٰ کیا کہ صبا قمر کبھی لاہور کے علاقے والٹن میں ایک ایسے گھر میں رہائش پذیر رہی تھیں جو مبینہ طور پر کسی نامعلوم شخص نے فراہم کیا تھا۔ ان بیانات کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا اور شوبز انڈسٹری میں شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا۔

صبا قمر نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کبھی والٹن میں نہیں رہیں اور ان کے خلاف دیے گئے بیانات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اسے اپنی ساکھ پر حملہ اور کردار کشی قرار دیا۔

تنازع کے دوران کئی شوبز شخصیات صبا قمر کے حق میں سامنے آئیں۔ اداکارہ سحر خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ انٹرنیٹ پر کسی کے بارے میں کچھ بھی کہہ دینا ناقابلِ قبول ہے اور اس طرح کی زہریلی سوچ پر سوال اٹھایا جانا چاہیے۔

  

صبا قمر نے خود بھی متعدد انسٹاگرام اسٹوریز میں نعیم حنیف کے سابقہ رویے کی نشاندہی کی، جن میں اداکارہ فضا علی، شعیب ملک اور ثنا جاوید سے متعلق بیانات اور مرحوم اداکار یوسف کے بارے میں گفتگو کے کلپس شامل تھے۔

ایک پوسٹ میں انہوں نے الزام لگایا کہ نعیم حنیف ماضی میں بھی محض توجہ، ویوز اور شہرت حاصل کرنے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلانے، سستی باتیں کرنے اور محنت سے مقام بنانے والے افراد کی تضحیک کرتے رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 19:52 GMT+5 , Processed in 0.049956 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list