|
|
فوٹو: فائل
وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان نے مسلسل رابطے میں رہنے اور خطے میں امن کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے بحران پر تشویش کا اظہار کیا اور ایران پر اسرائیلی حملے اور خلیجی ممالک پر حملوں کی مذمت کی اور صدر اردوان کو خلیجی ممالک کی قیادت سے حالیہ روابط سے آگاہ کیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ترک صدر کو پاکستان کی خلیجی ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اعادہ سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے بحران کے حل کے لیے تعمیری کردار کی تیاری سے متعلق بھی آگاہ کیا، دونوں رہنماؤں نے تمام فریقوں کو زیادہ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے صدر اردوان کو افغانستان کے تناظر میں حالیہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی اور مسلسل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا، دونوں رہ نماوں نے خطے میں امن کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ |
|