|
|
فائل فوٹو
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کے معائنے سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔
پمز اعلامیے کے مطابق آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا،جن میں ڈاکٹر ندیم قریشی اور ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھے۔
اعلامیے کے مطابق انٹرا وٹریئل انجیکشن کی دوسری خوراک کے بعد فالو اپ چیک اپ کیا گیا، دونوں آنکھوں کا تفصیلی معائنہ، فنڈواسکوپی اور او سی ٹی ٹیسٹ کیا گیا۔
پمز اعلامیے کے مطابق میڈیکل بورڈ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے، موجودہ مرحلے میں بینائی تسلی بخش ہے۔
اعلامیے کے مطابق ڈاکٹروں کے بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کے مزید علاج اور دیکھ بھال کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔ |
|