|
|
فائل فوٹو
کراچی میں امریکی قونصل خانے کی سیکیورٹی کیلئے خلیق الزماں روڈ، ایم ٹی خان روڈ، ٹریفک کے لیے بند کرنے کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ رہا، دفاتر سے گھر جانے والے افراد ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔
کراچی میں امریکی قونصل خانے جانے والے تمام راستوں کی بندش کے باعث مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی درہم برہم ہوگئی۔
آئی آئی چندریگر روڈ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں، اسی طرح ٹاور، پی آئی ڈی سی، شاہین کمپلیکس، شارع فیصل اور کورنگی روڈ پر بھی ٹریفک کا شدید دباؤ رہا، دفاتر سے گھر جانے والے راستہ کھلنے کا انتظار کرتے رہے۔
ٹریفک پولیس کا بتانا ہے کہ مائی کولاچی روڈ سیکیورٹی وجوہات پر بند ہونے کے سبب متبادل راستے فراہم کر دیے گئے ہیں۔ بلاول ہاؤس اور کلفٹن سے جناح برج مائی کولاچی جانے والے ٹریفک کو بوٹ بیسن سے تین تلوار کا متبادل راستہ فراہم کیا گیا۔
کلفٹن برج، میٹروپول، فوارہ چوک سے بائیں جانب شاہین کمپلیکس کا راستہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ساتھ ہی ، آئی سی آئی چوک ماڑی پور روڈ سے بوٹ بیسن جانے والے جناح برج سے بائیں جانب آئی آئی چندریگر روڈ استعمال کرنے کا بتایا گیا۔ |
|