Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 175|Reply: 0

پاکستان میں پیٹرول ڈیزل کی اسمگلنگ کا سالانہ تخمینہ 300 ارب روپے ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193853
Post time 7 day(s) ago | Show all posts |Read mode
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول ڈیزل کی اسمگلنگ کا سالانہ تخمینہ 300 ارب روپےکا ہے، ہم نے گیس گردشی قرض کا فلو زیرو کر دیا ہے، نائب وزیراعظم کی سربراہی میں گیس گردشی قرض کے خاتمے کیلئے کمیٹی بن چکی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن معاملہ ثالثی عدالت میں ہے، مقامی ایندھن وسائل کا فروغ ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اوگرا نے گیس قیمت برھانے کی تجویز دی تھی، وزیراعظم کی ہدایت پر گیس کی قیمت نہیں بڑھائی، جو کمپنی ناقص معیار کا تیل بیچے گی اس کیلئے جرمانہ بڑھانے کی ہدایت کی ہے، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجنز کو ڈیجیلائز یشن سے منسلک کیا ہے۔

علی پرویز ملک سے سوال کیا گیا کہ کیا گیس گردشی قرض کے خاتمے کیلئے پیٹرول اور ڈیزل پر کوئی لیوی لگا رہے ہیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے گیس گردشی قرض کا فلو زیرو کر دیا ہے، نائب وزیراعظم کی سربراہی میں گیس گردشی قرض کے خاتمے کیلئے کمیٹی بن چکی ہے، گیس گردشی قرض بنیادی طور پر 3 حکومتی گیس پیداواری کمپنیوں کو ادا ہونا ہے، لیٹ پیمنٹ سرچارجز کے سوا، گیس گردشی قرض1500ارب روپے کے قریب ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری پیٹرولیم ظفر عباس نے کہا کہ آئل ریفائنریز کی اپ گریڈیشن کیلئے انڈسڑی سے مشاورت کرلی ہے، قطر سے ماہانہ 2 اور اطالوی انر جی کمپنی سے 3 کارگوز عالمی منڈی میں منتقل کیے،  اب ماہانہ 10 کی بجائے 7 ایل این جی کارگوز آئیں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 17:56 GMT+5 , Processed in 0.047151 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list