Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 100|Reply: 0

بھارت: بہار میں حجاب و برقع پہننے والوں پر زیورات کی دکانوں کے دروازے بند

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193853
Post time 7 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

بھارت میں اقلیتوں کے خلاف ایک اور متنازع اقدام سامنے آگیا، بہار میں حجاب و برقع پہننے والوں پر زیورات کی دکانوں کے دروازے بند کردیے گئے۔

بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف امتیازی رویوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، بہار میں آل انڈیا جیولرز اینڈ گولڈ فیڈریشن (AIJGF) نے حجاب، برقع، نقاب اور ماسک پہننے والے افراد کے زیورات کی دکانوں میں داخلے پر پابندی کا اعلان کر دیا۔

فیڈریشن نے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر چہرہ ڈھانپنے والے افراد کو مشکوک ٹھہرانے کی کوشش کی گئی ہے۔

فیڈریشن کے بہار چیپٹر کے صدر اشوک کمار ورما کا کہنا ہے کہ چہرہ نظر نہ آنے کی صورت میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔   
مودی حکومت کا مسلمانوں کو جبر کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری، املاک منہدم

بھارت میں مودی حکومت کا مسلمانوں کو جبر کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔    

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ایسے فیصلے بی جے پی اور آر ایس ایس کے اس ایجنڈے کا تسلسل ہیں جس کے تحت مسلمانوں کو معاشی، سماجی اور مذہبی طور پر دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ بھارت میں پہلے ہی مساجد، مدارس اور مذہبی علامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اب روزمرہ زندگی میں بھی مذہبی لباس پر قدغن لگائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں دسمبر 2025 میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کا حجاب سرعام ہٹانے کا واقعہ بھی سامنے آیا تھا، جس نے بھارت میں مسلمانوں کی عزت اور وقار پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے تھے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 18:17 GMT+5 , Processed in 0.044117 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list