Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 826|Reply: 0

بلوچستان: اسلام آباد یونیورسٹی سے فارغ التحصیل دہشتگرد گرفتار کرلیا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193868
Post time 7 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  فوٹو: اسکرین گریب

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ساجد احمد کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعزاز گورایہ کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد ساجد احمد اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہے۔

کوئٹہ میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعرزاز گورایہ نے کہا کہ پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے اہم آپریشن کیا ہے۔   
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا   

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ساجد پنجگور سے تربت کی طرف بھاری مقدار میں اسلحہ منتقل کر رہا تھا، گرفتار دہشتگرد سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کا مواد نشر کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک دہشت گرد جہانزیب مہربان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جو ریکی اور رقم فراہم کرنے میں شامل رہا ہے۔ جہانزیب نے ایک اور 18 سال کے لڑکے کو  بھی اپنے ساتھ شامل کیا تھا۔

ساجد احمد یونیورسٹی آف تربت میں پڑھاتا رہا ہے، ساجد کی بھابھی بھی بی وائی سی کی کارروائیوں میں ملوث تھی۔ مزید کارروائیوں میں دہشت گرد بیزل اور خاران کے رہائشی سرفراز کو بھی گرفتار کیا ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ پورے صوبے میں پولیس کی عملداری موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ادارے کی شاخیں بنائی جارہی ہیں، گزشتہ تین ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 18:21 GMT+5 , Processed in 0.045714 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list