Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 791|Reply: 0

پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت سے کے پی حکومت کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کرنے کا مطالبہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193868
Post time 7 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  تصویر، اسکرین گریب

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ہمیشہ سے یہی مؤقف ہے کہ دہشتگردی ایک ناسور ہے جسے ہر حال میں جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت گڈ گورننس میں اعلیٰ مقام رکھتی ہے، آج کی پریس کانفرس میں کچھ باتوں پر وضاحت ضروری ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ضروری ہے، نیشل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرائیں، دہشت گردوں کا کوئی مذہب کوئی جماعت نہیں،یہ کہنا پی ٹی آئی کے پی میں تعاون نہیں کر رہی یہ مناسب نہیں اور حقیقت کے برعکس بات ہے۔   
کسی کی سیاست اور کسی کی ذات پاکستان سے بڑھ کر نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

اس پریس کانفرنس کا واحد مقصد یہ ہے سال 2025 میں دہشت گردی کے اقدامات کا جامع احاطہ کیا جائے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری   

اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم قومی پالیسی بنانا چاہتے ہیں جو آئندہ 5 سے 10 سال چلے، ہم دہشتگردی کے خلاف کھڑے ہیں، لوگوں کو بے گھر نہیں دیکھنا چاہتے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمارا پیغام یکجہتی کا پیغام ہے، ہم پاکستان کے امن کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی پر تہمت لگانا مناسب نہیں، ہمارے ساتھ بیٹھ کر لائحہ عمل تیار کریں، ایک دوسرے سے سیکھیں۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ پورے کی پی کے عوام نے مطالبہ کیا ہم ہر قسم کی دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، وفاقی حکومت صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کرے، دہشت گردی کے خلاف مزید سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم قائد اعظم کا پاکستان چاہتے ہیں جہاں آئین و قانون کی عمل داری ہو، قبائلی علاقوں کو فنڈز نہیں دیے گئے، وہاں غربت میں اضافہ ہوا، کے پی کے نوجوانوں کو امید دیں اور روزگار فراہم کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اداروں اور عوام کے درمیان ہم آہنگی ہونی چاہیے، ہمیں جلسے کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، ہماری جماعت پُرامن ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 18:21 GMT+5 , Processed in 0.045344 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list