Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 626|Reply: 0

طلحہ انجم کے بھارتی پرچم لہرانے کے معاملہ پر عتیقہ اوڈھو کا ردعمل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193853
Post time 7 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

پاکستان کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ اگرچہ میں اس بات سے اتفاق کرتی ہوں کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، مگر باہمی احترام بھی اتنا ہی ضروری ہے۔

انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران نومبر میں نیپال میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران پاکستانی ریپر طلحہ انجم کے کندھوں پر بھارتی پرچم اوڑھنے اور لہرانے کے تنازع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انٹرویو کے دوران مذکورہ واقعے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میں ایسے معاملات پر بہت منقسم محسوس کرتی ہوں، کیونکہ یہ دو ایسے نظریات سے جڑے ہیں جن پر میں خود یقین رکھتی ہیں۔  

یہ بھی پڑھیے

  • پاکستانی فن کو بھارت میں اس لیے اجازت نہیں ملتی کیونکہ یہ انکے بیانیے کو کمزور کر دیتا ہے: عتیقہ اوڈھو  
  • بھارتی پرچم لہرانے پر طلحہ انجم نے باضابطہ معافی مانگ لی  
  • طلحہ انجم نے کنسرٹ میں بھارتی پرچم لہرنے پر ردعمل دیدیا  




انہوں نے طلحہ انجم کے اس مؤقف سے اتفاق کیا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ دوسروں کے ساتھ ویسا ہی برتاؤ ہونا چاہیے جیسا وہ آپ کے ساتھ رکھتے ہیں۔

فن اور سیاست کے باہمی ٹکراؤ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ جب بھی بھارتی فنکار پاکستان آئے، وہ یہاں سے بادشاہوں کی طرح رخصت ہوئے اور انہیں صرف محبت اور عزت ملی، جبکہ اس کے برعکس پاکستانی فلموں کو بھارت میں نمائش کی اجازت نہیں دی جاتی۔  

ان کا کہنا تھا کہ یہ تعلق یکطرفہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ دو طرفہ ہونا ضروری ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 18:18 GMT+5 , Processed in 0.044823 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list