Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 718|Reply: 0

کراچی میں فیری ٹرمینل کا افتتاح، پہلی مسافر فیری سروس کہاں تک جائے گی؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193904
Post time 7 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

کراچی بندرگاہ کے ایسٹ وارف پر پہلے فیری ٹرمینل کا افتتاح کر دیا گیا، پاکستان سے پہلی مسافر فیری سروس 20 جنوری تک 246 مسافروں کو لے کر ایرانی بندرگاہ چاہ بہار جائے گی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ یہ فیری ٹرمینل اور سروس میری ٹائم سیکٹر کے لیے بڑا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ کا یہ فیری ٹرمینل کسی بھی طرح ایئرپورٹ سہولیات سے کم نہیں۔ اس ٹرمینل سے مسافروں کا امیگریشن، کسٹم اور روانگی کا عمل طے ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین سے چار آپریٹرز نے فیری سروس چلانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، لوگ انیشیٹو لیتے ہوئے ڈرتے تھے لیکن فیری سروس میرے ذہن میں تھی۔

جنید انوار نے کہا کہ اس پر کام کا آغاز تو کیا گیا تھا لیکن آج تک لائسنس نہیں دیا گیا، پاکستان کی تاریخ کا پہلا لائسنس ہم نے 7 دن میں ایشو کیا ہے۔

وزیر بحری امور نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی خواہش ہے بلیو اکانومی کو مضبوط کریں گے۔

اس موقع پر فیری آپریٹر نے بتایا کہ کراچی تا چاہ بہار کرایہ 50 ہزار روپے ہوگا، شام پانچ بجے شروع ہونے والا یہ سفر 16 گھنٹے میں طے ہوگا۔

مہتمم فیری سروس نے کہا کہ فیری سروس ہفتے میں دو مرتبہ چاہ بہار جائے گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 20:23 GMT+5 , Processed in 0.045593 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list