Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 953|Reply: 0

وزیراعلیٰ کے پی دورہ سندھ کیلئے اسلام آباد سے روانہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193820
Post time 6 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سندھ کے دورے پر اسلام آباد سے روانہ ہوگئے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری میں سندھ کے عوام بھرپور ساتھ دیں، اتوار کو ساڑھے 4 بجے کراچی میں مزار قائد پر جلسہ کروں گا۔

خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے اپنے بیان میں  کہا ہے کہ صوبائی کابینہ اراکین اور پارٹی پارلیمنٹیرینز بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہیں، وزیراعلیٰ کا سندھ کا دورہ اسٹریٹ موومنٹ میں مزید تیزی لانے کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ انصاف ہاؤس میں پارٹی قیادت سے ملاقاتوں کے بعد پریس کلب جائیں گے۔ سہیل آفریدی پیر کے روز وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے۔   
پی ٹی آئی نے کراچی میں جلسے کیلئے اجازت مانگ لی گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے مزار قائد کراچی پر جلسے کی اجازت مانگ لی۔   

شفیع جان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آج ضلع جنوبی، ملیر اور کورنگی میں جیل اسیران سے ملیں گے، سہیل آفریدی 11 جنوری کو مزار قائد پر بڑا جلسہ منعقد کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بروز ہفتہ ریلی کی صورت میں حیدرآباد جائیں گے، جہاں وہ حیدرآباد بار اور پریس کلب میں خطاب کریں گے، ہفتہ کے روز آئی ایس ایف کنونشن، پارٹی کابینہ اور معززین سے بھی ملاقات کریں گے۔

شفیع جان نے کہا کہ سہیل آفریدی حیدرآباد اور کوٹری میں اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کریں گے، سہیل آفریدی اتوار کو آئی ایل ایف، وکلاء اور تاجر اتحاد ایسوسی ایشن سے ملاقات کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ایم ڈبلیو ایم قیادت اور ضلع مشرقی میں میڈیا سے ملاقات کریں گے، سہیل آفریدی پیر کو سندھ ہائیکورٹ بار سے خطاب کے بعد پشاور روانہ ہوں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 16:18 GMT+5 , Processed in 0.044401 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list