Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 613|Reply: 0

لوگوں کو دو دو ہزار سال کی سزائیں سنادیں کیا ایسے ملک چلے گا، فواد چودھری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193853
Post time 6 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ لوگوں کو دو دو ہزار سال کی سزائیں سنادیں کیا ایسے ملک چلے گا۔

لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہماری حکومت کو روز ایک تماشا چاہیے، اپوزیشن کی طرف سے بھی کوئی سنجیدہ بات نہیں کی جاتی ہے، گوہر صاحب نے اگرعہدہ قبول کیا ہے تو تھوڑی ہمت بھی دکھائیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ آپ مذاکرات چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آصف زرداری اور شہباز شریف ان مذاکرات کی اونر شپ لیں، لڑائی آپ کی ہو رہی ہے کہ بھگت پاکستان رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے بہت ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، دوسری طرف سے سہیل آفریدی کے متعلق جو بیان آیا وہ افسوسناک ہے۔   
بیرسٹر سیف کی عمران کی ہدایت پر پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں صلح کی کوششیں

انصار عباسیاسلام آباد … پی ٹی آئی کے رہنما...   

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ہم ملتان جارہے ہیں، بشریٰ بی بی اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل سے رہا کیا جائے، پی ٹی آئی کے اصل اسٹیک ہولڈرز تو جیلوں میں ہیں، شاہ محمود قریشی سمیت تمام لیڈرشپ مذاکرات کا کہہ چکی ہے، پی ٹی آئی کے اصل لوگوں کو آپ نے ٹھڈے مکے مار کے نکال دیا۔

فواد چودھری نے کہا کہ ہاؤس ہولڈ سروے کے مطابق 30 فیصد پاکستانی تین وقت کا کھانا نہیں کھا سکتے، ہماری آمدنی اس وقت 2015 کے لیول پر چلی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی اوور سیز پاکستانی اس وقت ایک ڈالر انویسٹ کرنے کو تیار نہیں، ہم اوور سیز پاکستانیوں کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے حکومت کو سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کا کہا ہے، مذاکرات کے لیے حکومت کو سیاسی درجہ حرارت نیچے لانا ہوگا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 18:12 GMT+5 , Processed in 0.046379 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list