Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 338|Reply: 0

وزیراعظم سے پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کے نمائندوں کی ملاقات

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193820
Post time 5 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  ٹصویر بشکریہ، پی آئی ڈی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 2 نئی ٹیموں کی بڈنگ جیتنے والی فرمز کے نمائندوں نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ٹیم سیالکوٹ حاصل کرنے والی فرم ’او-زیڈ ڈویلپر‘ کے حمزہ مجید اور ٹیم حیدرآباد کی فرم ’ایف کے ایس‘ کے فواد سرور شامل تھے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے

  • پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی سالانہ فیس دیگر 5 ٹیموں کی مجموعی فیس سے زیادہ  
  • پاکستانی قوم اور پی ایس ایل کو مبارکباد، نیٹلی بیکر  
  • پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ کے نام سے میدان میں اتریں گی  




وزیراعظم نے پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے نمائندوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ساتھ ہی کامیاب بڈنگ کے عمل پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پی سی بی مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ نئی ٹیموں کے لیے بولی کا عمل براہ راست نشر کیا گیا، یہ شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، نئی ٹیمیں پی ایس ایل کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ ان 2 ٹیموں کی بڈنگ کے لیے بین الاقوامی فرمز سامنے آئی ہیں، جس سے بین الاقوامی سطح پر پی ایس ایل کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 16:18 GMT+5 , Processed in 0.045383 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list