Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 796|Reply: 0

چین: سائنس دانوں نے سستی اور محفوظ بیٹری تیار کرلی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193820
Post time 5 day(s) ago | Show all posts |Read mode
چینی انجینئرز نے ایک نئی قسم کی سوڈیم اور سلفر بیٹری بنائی ہے جو لیتھیم سیلز کا سستہ اور محفوظ متبادل ثابت ہو سکتی ہیں۔

برقی آلات کی بڑھتی تعداد میں لیتھیم کو بطور اہم بیٹری مٹیریل استعمال کیا جا رہا ہے۔ لیکن لیتھیم بیٹریوں کے گرم ہونے اور اس مٹیریل کے حصول میں مسائل کی وجہ سے یہ بیٹریاں سیفٹی کو خطرہ اور مہنگی ثابت ہو رہی ہیں۔

دنیا بھر کے محققین ایسی بیٹری مٹیریلز کی تلاش میں ہیں جو زیادہ بہتر اور مطلوبہ خصوصیات کے حامل ہوں۔



سوڈیم اور سلفر بیٹریاں تیار کرنے کی سابقہ کوششیں کئی عملی رکاوٹوں کا شکار رہیں، جن میں سب سے بڑا مسئلہ سوڈیم دھات کی بہت زیادہ مقدار کی ضرورت تھی، جس نے ان کے وسیع پیمانے پر استعمال کی راہ میں بڑی رکاوٹ ڈالی۔



ان ابتدائی ڈیزائنز کو نارمل درجۂ حرارت پر بجلی پیدا کرنے کے لیے درکار بنیادی کیمیائی عمل پیدا کرنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

جرنل نیچر میں شائع ہونے والی تحقیق میں سائنس داوں نے بتایا کہ اینوڈ میں سوڈیم دھات کی بھاری مقدار کا استعمال (جو عام لیتھیم اور سوڈیم بیٹریوں کے مقابلے میں عموماً درجنوں گنا زیادہ ہوتا ہے) نہ صرف حفاظتی خطرات اور لاگت میں اضافے کا باعث بنتا ہے بلکہ دستیاب توانائی اور پاور ڈینسٹی کو بھی متاثر کر کے کم کر دیتا ہے۔

محققین نے کیمیائی ردِعمل میں ترمیم کر کے ایک ہائی وولٹیج، اینوڈ فری بیٹری تیار کی جو کمرۂ درجۂ حرارت پر مؤثر انداز میں کام کرتی ہے۔

ان کے مطابق نیا ڈیزائن 3.6 وولٹ کا ڈسچارج وولٹیج فراہم کرتا ہے، جو سابقہ ماڈلز کے تقریباً 1.6 وولٹ کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 16:19 GMT+5 , Processed in 0.057695 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list