Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 63|Reply: 0

کراچی کے پہلے ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کا افتتاح

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193820
Post time 5 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کراچی کے پہلے ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کا افتتاح کردیا۔

ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ کیئر سینٹر وفاقی ہیلتھ کیئر ڈیجیٹلائزیشن پروگرام کا حصہ ہے۔ اس حوالے سے تقریب کا انعقاد فیڈرل گورنمنٹ ڈسپنسری سول ایوی ایشن کالونی میں کیا گیا۔

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ کیئر سینٹر ہیلتھ کیئر نظام کا حصہ ہے، ہیلتھ کیئر انسانوں کو مریض بننے سے بچانے کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمل بچوں کی پیدائش میں وقفے سے شروع ہوتا ہے، ہیلتھ کیئر پانی کو صاف کرنے اور ویکسینیشن کروانے کا نام ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ ڈسپنسری وفاق کے تحت کام کرے گی، یہ اتنی بڑی جگہ بغیر استعمال کے پڑی تھی، ایسی 4 جگہیں اور ہیں جو وفاق کے پاس موجود ہیں، ٹیلی میڈیسن کا آغاز شہر کے اس علاقے سے کیا جارہا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں بڑا پروجیکٹ سائن کیا ہے، کینسر کے مریضوں کو اسلام آباد میں مفت دوائیں دی جائیں گی، اسلام آباد میں 745 کینسر کے مریضوں کا علاج کیا گیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 16:18 GMT+5 , Processed in 0.045113 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list