Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 663|Reply: 0

جس کردار کیلئے 36 گھنٹے بھوکے رہ کر لفٹ لے کر کراچی پہنچا اس میں کسی اور کو کاسٹ کرلیا گیا: عبداللّٰہ نیازی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193820
Post time 5 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹوز

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ابھرتے ہوئے اداکار عبداللّٰہ نیازی کا کہنا ہے کہ ایک کردار کے لیے 36 گھنٹے بھوکے رہ کر اسلام آباد سے کراچی پہنچا لیکن کراچی آنے پر معلوم ہوا کہ اس کردار کے لیے کسی اور کو کاسٹ کرلیا گیا۔

ان دنوں ڈرامہ سیریل ’کفیل‘ کے مرکزی کردار زیبہ کے بھائی ’عثمان‘ کا کردار ادا کرنے والے عبداللّٰہ نیازی کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

انہوں نے صرف 16 برس کی عمر میں پی ٹی وی کے ڈرامے ’ہونا تھا پیار‘ سے ڈیبیو کیا، جس کے بعد انہیں مین اسٹریم میڈیا تک پہچنے کے لیے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی جدوجہد بیان کرتے ہوئے عبداللّٰہ نیازی نے ایک واقعہ سنایا کہ لاک ڈاؤن اور عید کی چھٹیوں کے دوران کسی سے لفٹ لے کر اسلام آباد سے کراچی آیا تھا کیونکہ مجھے ایک کردار کے لیے کال آئی تھی مگر جب کراچی پہنچا تو معلوم ہوا کہ پروڈکشن والوں نے کسی اور کو کاسٹ کرلیا۔   
کیا ارسلان خان بھارتی شوبز انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والے ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری میں ماڈلنگ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے فنکار ارسلان خان نے پڑوسی ملک میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں بھارتی کاسٹنگ ایجینسی سے کام کی پیشکش ہوئی ہے۔   

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے کراچی کا سفر 36 گھنٹوں کا تھا اور میں نے اس دوران کچھ کھایا نہیں تھا۔

اداکار نے مزید بتایا کہ 2019 میں بس بیگ پیک کیا اور کراچی آ گیا کیونکہ گھر والے مجھے ہر وقت ڈانٹتے تھے کہ میں کام نہیں کرتا اور کماتا نہیں ہوں۔ میں کوئی بھی کام مستقل مزاجی سے نہیں کرتا تھا۔ مجھے کراچی آنا پڑا کیونکہ گھر والوں کے طعنے برداشت نہیں ہوتے تھے۔ لیکن آج جب وہ مجھے ٹی وی پر دیکھتے ہیں تو چاہتے ہیں کہ میں اسٹار بنوں۔

ایک مداح کے یادگار لمحے کے بارے میں بات کرتے ہوئے عبداللّٰہ نے کہا کہ حال ہی میں بہاولپور میں میرے ساتھ ایک دلچسپ فین مومنٹ ہوا، جہاں ایک پنجابی آنٹی نے مجھے پہچان لیا۔ انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ ’کیا آپ ڈراموں میں آتے ہیں؟ کیا آپ زیبہ کے بھائی ہیں؟ آپ تو بہت جلد بڑے ہو گئے ہیں، ڈرامے میں تو آپ کافی چھوٹے لگ رہے تھے‘۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 16:18 GMT+5 , Processed in 0.043597 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list