Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 889|Reply: 0

برطانیہ اور فرانس یورپ کو آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں، ہنگری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193745
Post time 4 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارتو تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔

ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارتو نے کہا ہے کہ برطانیہ اور فرانس یورپ کو آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔

ایک تقریب سے خطاب میں پیٹر سیجارتو نے کہا کہ برطانیہ اور فرانس یوکرین میں اپنی فوجیں بھیجنے کے منصوبے سے پورے یورپ کو روس کے ساتھ جنگ میں گھسیٹنے کا خطرہ مول لے سکتے ہیں۔

ہنگری کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یورپی رہنماؤں کا جنگی جنون ہنگری کو سب سے بڑے خطرے میں ڈال رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے رہنما ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کو اپنے منصوبوں کی راہ میں واحد رکاوٹ کے طور پر دیکھتی ہے اور آئندہ انتخابات میں ان کی جگہ یوکرین کے حامی رہنما کی کامیابی چاہتی ہے۔   
امن معاہدے کی صورت میں برطانیہ اور فرانس یوکرین میں فوج تعینات کریں گے

برطانیہ اور فرانس نے امن معاہدے کی صورت میں یوکرین میں فوج تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیرس میں یوکرین، برطانیہ اور فرانس کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔    

انہوں نے کہا کہ اگر ہم الیکشن جیت گئے تو ہم جنگ سے باہر رہیں گے اور اگر ہم جیت نہیں پاتے تو یورپ کا نیا منصوبہ نافذ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ ہنگری نے روس کے ساتھ مزید کشیدگی کی مسلسل مخالفت کی ہے اور یورپی یونین اور برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ سفارت کاری پر توجہ دیں۔  

گزشتہ دنوں برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدہ طے پا جاتا ہے تو دونوں ممالک یوکرین میں اپنی فوج تعینات کریں گے۔  

بعد ازاں برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے کیف کے دورے کے دوران کہا تھا کہ لندن ایک ملٹی نیشنل فورس پر 270 ملین ڈالر خرچ کرے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 14:20 GMT+5 , Processed in 0.051913 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list