Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 179|Reply: 0

گوہر رشید کا ’کیس نمبر 9‘ پہلے کرنے سے انکار کا اعتراف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193745
Post time 4 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

معروف پاکستانی اداکار گوہر رشید نے حال ہی میں جیو ٹی وی کے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر ڈرامہ’کیس نمبر 9‘ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

گوہر رشید کے مطابق اس بار اسکرپٹ بہت غیر مؤثر انداز میں سنایا گیا تھا، جس کی وجہ سے میں نے ڈرامہ سے انکار کر دیا، چند ہفتے بعد صبا قمر نے مجھ سے رابطہ کیا اور اس کردار کے لیے آمادہ کیا، ساتھ ہی ڈائریکٹر سے بات کرنے کا مشورہ دیا، جب میں نے ڈائریکٹر سے خود اس کہانی کو سنا تو احساس ہوا کہ یہ بالکل مختلف اور مضبوط اسکرپٹ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ اسکرپٹ شاہزیب خانزادہ نے لکھا ہے تو میں شک میں مبتلا تھا، کیونکہ میرے خیال میں ایک صحافی کیسے ڈرامہ لکھ سکتا ہے؟ لیکن جب میں نے اسے پڑھا تو تفصیل اور تحقیق سے متاثر ہوگیا۔   
’کیس نمبر 9‘ کی کامیابی کے بعد ’کیس نمبر 10‘ کا اعلان

شاہزیب خانزادہ نے ایک یوٹیوب شو میں انٹرویو دیتے ہوئے ڈرامہ ’کیس نمبر 9‘ کے پسِ پردہ حقیقی زندگی سے جڑی کہانیوں اور کرداروں کے بارے میں گفتگو کی۔    

گوہر رشید نے ڈرامے میں صبا قمر کے ساتھ تفتیشی مناظر کے بارے میں بھی بتایا کہ اس دوران مجھے انتہائی سخت اور خوفناک ڈائیلاگ دیے گئے، جنہیں پڑھ کر میں خوفزدہ ہو گیا تھا، میں نے ڈائریکٹر اور اسکرپٹ رائٹر سے درخواست کی کہ ڈائیلاگز میں نرمی کی جائے، لیکن مجھے سمجھایا گیا کہ یہ وہی عام سوالات ہیں جو زیادتی کے شکار افراد سے کیے جاتے ہیں اور پولیس اسٹیشنز کے ایس او پیز کا حصہ ہیں، اس وضاحت کے بعد میں نے ڈائیلاگز ادا کیے، اگرچہ مجھے یہ سین ذاتی طور پر بہت مشکل لگا۔

گوہر نے مزید کہا کہ صبا قمر ہمیشہ میرے لیے ایسے کردار منتخب کرتی ہیں جو یادگار ہوں، دونوں کرداروں، شوکت اور انسپکٹر شفیق کے لیے درست پیش گوئی کی اور دونوں کردار ناظرین کو پسند آئے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 14:19 GMT+5 , Processed in 0.051294 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list