Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 661|Reply: 0

انڈین آئیڈل تھری کے فاتح گلوکار پرشانت تمانگ انتقال کر گئے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193745
Post time 4 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  فوٹو فائل

مشہور گلوکار اور اداکار، انڈین آئیڈل سیزن تھری کے فاتح پرشانت تمانگ نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے 43 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

انڈین آئیڈل 2007 کے فاتح، گلوکار اور اداکار پرشانت تمانگ نہ صرف ایک کامیاب گلوکار تھے بلکہ انہوں نے اداکاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

وہ ویب سیریز ’پاتال لوک 2‘ میں اپنی اداکاری کے باعث بھی خاصے مقبول ہوئے تھے، ان کی سادہ مزاجی اور عوام سے جڑے رہنے کا انداز انہیں دیگر فنکاروں سے ممتاز کرتا تھا۔

پرشانت تمانگ کے انتقال پر ملک بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ پرشانت تمانگ کی “اچانک موت“ سے دل گرفتہ ہیں۔

انڈین آئیڈل تھری کے رنر اپ، امیت پال نے بھی انسٹاگرام پر جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب تک اس خبر پر یقین نہیں کر پا رہے۔

پرشانت تمانگ کی وفات سے بھارتی موسیقی ایک ایسی آواز سے محروم ہو گئی ہے، جس نے نہ صرف مقابلے جیتے بلکہ دلوں میں بھی اپنی جگہ بنائی۔

ان کے مداح انہیں ایک باصلاحیت فنکار، عاجز انسان اور ایک متاثر کن شخصیت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 14:20 GMT+5 , Processed in 0.046678 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list