Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 784|Reply: 0

ٹرمپ نے مارکو روبیو کا نجی پیغام کیمروں کے سامنے پڑھ دیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193643
Post time 3 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  تصویر:بین الاقوامی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران مارکو روبیو کا نجی پیغام کیمروں کے سامنے پڑھ دیا۔

ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک براہِ راست پریس کانفرنس کے دوران ایک غیر متوقع لمحہ سامنے آیا، جب انہوں نے سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کا نجی تحریری پیغام سب کے سامنے بلند آواز میں پڑھ دیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر ٹرمپ تیل اور گیس کی بڑی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس میں شریک تھے، اجلاس میں وینزویلا کے توانائی کے شعبے میں ممکنہ سرمایہ کاری اور حالیہ امریکی اقدامات پر گفتگو ہو رہی تھی۔

پریس کانفرنس کے دوران مارکو روبیو نے خاموشی سے صدر ٹرمپ کو ایک ہاتھ سے لکھا ہوا نوٹ دیا، صدر ٹرمپ نے بات کرتے ہوئے اچانک حاضرین کی جانب متوجہ ہو کر کہا کہ مارکو نے مجھے ابھی ایک نوٹ دیا ہے۔

اس کے بعد صدر ٹرمپ نے وہ نوٹ کیمروں کے سامنے پڑھ دیا، جس میں لکھا تھا کہ Chevron کے پاس واپس جائیں، وہ آپ سے کچھ بات کرنا چاہتے ہیں۔   
ٹرمپ کا گرین لینڈ خریدنے کا ارادہ، فوجی حملہ فوری منصوبہ نہیں، مارکو روبیو

کراچی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کانگریس کے...   

نوٹ پڑھنے کے بعد صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں واپس Chevron جا رہا ہوں، شکریہ مارکو اور یہ کہتے ہوئے انہوں نے مارکو روبیو کے کندھے پر ہاتھ بھی رکھا۔

اس دوران مارکو روبیو کی باڈی لینگویج واضح طور پر بے چینی کی عکاس تھی، وہ مسکراتے ہوئے قلم بند کرتے نظر آئے اور نظریں نیچے جھکا لیں، کمرے میں موجود افراد اس اچانک لمحے پر ہنستے نظر آئے۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں صارفین نے اسے ایک انتہائی عجیب اور غیر متوقع لمحہ قرار دیا، کئی صارفین نے مارکو روبیو کے تاثرات پر تبصرے کیے جبکہ کچھ نے صدر ٹرمپ کے بے ساختہ انداز کو موضوعِ بحث بنایا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 10:32 GMT+5 , Processed in 0.045886 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list