Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 739|Reply: 0

مخصوص طبی سوالات کیلئے گوگل AI اوورویوز کی سہولت ختم

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193628
Post time 3 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو

گوگل نے طبی نوعیت کی مخصوص سرچز کے لیے اے آئی اوورویوز ہٹا دیے۔

ممکنہ طور پر گمراہ کن طبی معلومات سامنے آنے کے بعد گوگل نے طبی نوعیت کی بعض سرچز کے لیے اپنی اے آئی اوورویوز (AI Overviews) کی سہولت ختم کر دی ہے۔

دی گارڈین کی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق جب صارفین ’جگر کے خون کے ٹیسٹ کی نارمل حد کیا ہے‘ جیسے سوالات سرچ کرتے تھے تو گوگل کا اے آئی اوورویو سادہ اور عمومی حوالہ جاتی حدود دکھا رہا تھا جس میں نسل، عمر، جنس اور قومیت جیسے اہم عوامل کو مدنظر نہیں رکھا گیا تھا۔    
اے آئی کی غلط صحت معلومات سے صارفین کی جان کو خطرہ

کراچی اے آئی کی غلط صحت معلومات سے صارفین کی جان...   

ماہرین نے خبردار کیا تھا کہ اس سے صارفین غلط طور پر یہ سمجھ سکتے ہیں کہ ان کے ٹیسٹ نتائج نارمل ہیں۔ تاہم گوگل کی جانب سے گمراہ کن طبی معلومات ہٹانے کے بعد اب ’جگر کے خون کے ٹیسٹ کی نارمل رینج کیا ہے‘ یا ’نارمل رینج برائے جگر فنکشن ٹیسٹ‘ جیسی تلاشوں پر اے آئی اوورویوز ظاہر نہیں ہو رہیں۔

تاہم کچھ متبادل اصطلاحات جیسے ’ایل ایف ٹی کی رینج‘ پہلے بھی اے آئی سے تیار کردہ خلاصے دکھا رہی تھیں۔ 11 جنوری تک ان میں سے بعض تلاشوں پر بھی اے آئی اوورویوز آنا بند ہو گئے، اگرچہ گوگل اب بھی صارفین کو اے آئی موڈ میں سوال پوچھنے کا آپشن فراہم کر رہا ہے۔

گوگل کے ایک ترجمان کے مطابق کمپنی انفرادی نوعیت کی ہٹائی گئی سہولتوں پر تبصرہ نہیں کرتی، تاہم اس بات کی تصدیق کی کہ اے آئی اوورویوز میں نمایاں بہتری لانے پر کام جاری ہے۔  

گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 10:29 GMT+5 , Processed in 0.052098 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list