Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 646|Reply: 0

پاکستان مخالف بیان، نادیہ خان نے ورون دھون کو آڑے ہاتھوں لے لیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193697
Post time 3 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹوز

پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان ایک بار پھر اپنے دوٹوک اور جرات مندانہ مؤقف کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئیں، انہوں نے بھارتی اداکار ورون دھون کے پاکستان مخالف بیان پر سخت ردِعمل دیا ہے۔

وہ حالیہ دنوں میں نجی ٹی وی پر مارننگ شو اور ڈرامہ ریویو شو ’کیا ڈرامہ ہے‘ کی میزبانی کر رہی ہیں، نادیہ خان ماضی میں متعدد نمایاں پراجیکٹس کا حصہ رہ چکی ہیں۔

مارننگ شو کے دوران نادیہ خان نے بھارتی اداکار ورون دھون کے پاکستان سے متعلق متنازع اور دھمکی آمیز بیان پر کھل کر ردِعمل دیا، اس موقع پر شو میں موجود مہمان عدنان فیصل نے بھی بھارتی اداکار کے بیان پر تنقید کی۔

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ ورون دھون نے ایک سخت وارننگ دینے کی کوشش کی، مگر یہ بیان ان کے لیے الٹا ثابت ہوا، یہ انداز ورون دھون پر بالکل بھی جچتا نہیں کیونکہ وہ کبھی ایکشن ہیرو کے طور پر تسلیم ہی نہیں کیے گئے۔   
ورون دھون کا پاکستان مخالف بیان، سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ

بیان کے بعد سوشل میڈیا پر خاص طور پر پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا   

نادیا خان نے کہا کہ ورون دھون کا یہ بیان بھارت اور پاکستان دونوں میں بری طرح ٹرول ہوا اور انہیں ایسے بیانات دینے کے بجائے اپنے کیوٹ کرداروں تک محدود رہنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت حقیقی جنگی صورتحال میں کچھ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، اسی لیے وہ اپنی خواہشات فلموں کے ذریعے پوری کرتا ہے، حقیقت میں بھارت پاکستان کے خلاف منفی اقدامات کرتا رہا ہے، مگر عالمی سطح پر اب اس کی آواز کمزور ہوتی جا رہی ہے اور وہ تنہائی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

نادیہ خان نے یہ بھی کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری فلم سازی میں مہارت رکھتی ہے اور ہم ان کی فلموں کی تعریف بھی کرتے ہیں، لیکن جنگ جیسے سنجیدہ موضوعات پر بات کرنا ان کے بس کی بات نہیں کیونکہ عملی میدان میں ان کی کارکردگی ناکام رہی ہے، اگر کسی کو وارننگ دینی ہی تھی تو ورون دھون کے بجائے کسی اور کو منتخب کیا جانا چاہیے تھا، کیونکہ وہ خود کوئی عملی طاقت نہیں رکھتے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 12:05 GMT+5 , Processed in 0.044692 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list