Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 487|Reply: 0

بی پی ایل: محمد نبی اور ان کے بیٹے حسن عیسیٰ خیل نے ایک ہی ٹیم کیلئے کھیل کر تاریخ رقم کردی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193643
Post time 3 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں افغانستان کے محمد نبی اور ان کے بیٹے حسن عیسیٰ خیل نے ایک ہی ٹیم کے لیے کھیل کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

بی پی ایل میں نوکھالی ایکسپریس سے افغانستان کے محمد نبی کھیل رہے ہیں، محمد نبی کے بیٹے حسن عیسیٰ خیل بھی نوکھالی ایکسپریس کے لیے اپنے والد کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

محمد نبی اور حسن عیسیٰ خیل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں ایک ٹیم سے کھیلنے والے باپ بیٹے کی پہلی جوڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

حسن عیسیٰ خیل نے والد کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 53 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، 19 سالہ حسن عیسیٰ خیل نے 60 گیندوں پر 92 رنز بنائے۔

محمد نبی کا کہنا ہے کہ اپنے بیٹے کے ساتھ کھیلنے پر کافی خوش ہوں، بیٹے کے ساتھ کھیلنے کے لیے کافی عرصے سے انتظار کر رہا تھا، بیٹے کو پروفیشنل کرکٹر بنایا اور اور ڈیبیو پر اچھی پرفارمنس دکھائی۔

محمد نبی نے کہا ہے کہ میچ سے ایک دن قبل 90 منٹ تیاری کی، بیٹےکو بتاتا رہا کس طرح کے بولز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب حسن عیسیٰ خیل کا کہنا تھا کہ ہم اچھے دوست ہیں، والد سخت مزاج نہیں، ٹریننگ میں سختی کرتے ہیں، افغانستان نیشنل ٹیم کی جانب سے کھیلنا میرا خواب ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں نوکھالی ایکسپریس نے ڈھاکا کیپیٹلز کو 41 رنز سے شکست دی تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 10:32 GMT+5 , Processed in 0.044864 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list