Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 433|Reply: 0

بگ بیش لیگ: محمد رضوان کو سست بیٹنگ کے باعث اننگز کے دوران واپس بلا لیا گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193697
Post time 3 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  فوٹو: بھارتی میڈیا  

پاکستانی اسٹار وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے میچ میں سڈنی تھنڈر کے خلاف بیٹنگ کے دوران کپتان میلبرن رینی گیٹس نے اننگز کے دوران ہی واپس بلالیا۔

میلبرن رینی گیٹس کے کپتان نے محمد رضوان کو دوران بیٹنگ واپس بلالیا، وہ ریٹائڑڈ آؤٹ ہوگئے۔

محمد رضوان 23 گیندوں پر 26 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے، میچ کی اننگز ختم ہونے میں دو اوور باقی تھے، میلبرن رینی گیٹس کے کپتان ویل سدر لینڈ رضوان کی جگہ خود بیٹنگ کرنے گئے، کپتان خود ایک رن بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد رضوان کو سست بیٹنگ کی وجہ سے واپس بلایا گیا، میلبرن رینی گیٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد رضوان پیر کو کھیلے گئے میچ میں نمبر چار پر بیٹنگ کے لیے آئے، تاہم وہ اپنی اننگز کے دوران روانی حاصل نہ کر سکے۔

رضوان نے 23 گیندوں پر 26 رنز اسکور کیے، جس میں دو چوکے اور ایک شاندار چھکا شامل تھا، مگر ان کا اسٹرائیک ریٹ 113.04 رہا جو مختصر فارمیٹ کے تقاضوں کے مطابق مؤثر ثابت نہ ہو سکا۔

اس مقابلے میں سڈنی تھنڈر نے  میلبرن رینی گیٹس کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 12:05 GMT+5 , Processed in 0.052057 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list