Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 896|Reply: 0

ایران: ریاست مخالف مظاہرین کو پھانسی دینے کا خدشہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193643
Post time The day before yesterday 19:28 | Show all posts |Read mode
  --فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا  

ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران گرفتار ایک نوجوان کو پھانسی دیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق 26 سالہ عرفان سلطانی کو بدھ کے روز پھانسی دی جا سکتی ہے۔

ایران ہیومن رائٹس اور نیشنل یونین فار ڈیموکریسی اِن ایران کے مطابق عرفان سلطانی کو گزشتہ ہفتے شہر کرج میں مظاہروں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔    
امریکا نے اپنے تمام شہریوں سے ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی

سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ممکن ہو تو زمینی راستے سے آرمینیا یا ترکیہ کے ذریعے ایران چھوڑ دیں   

تنظیموں کا کہنا ہے کہ اہلِ خانہ کو بتایا گیا ہے کہ انہیں سزائے موت سنائی جا چکی ہے جو ممکنہ طور پر 14 جنوری کو نافذ کی جائے گی۔

بین الاقوامی میڈیا ’فاکس نیوز‘ کا کہنا ہے کہ عرفان سلطانی پر ایران میں قابلِ سزائے موت الزام ’خدا کے خلاف جنگ‘ عائد کیا گیا ہے۔  

نیشنل یونین فار ڈیموکریسی کے مطابق انہیں وکیل تک رسائی بھی نہیں دی گئی اور ان کا واحد جرم آزادی کا مطالبہ کرنا تھا۔

انسانی حقوق کے گروپس کے مطابق ایران میں خراب معاشی صورتحال کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران  اب تک 10 ہزار سے زائد افراد گرفتار اور 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔    
امریکا ملٹری آپشن کی کوشش کرتا ہے تو ہم تیار ہیں: عباس عراقچی

دھمکیوں اور ڈکٹیشن کے بغیر مذاکرات کے لیے تیار ہیں: عباس عراقچی   

حکومتی سطح پر اطلاعات کی تصدیق مشکل ہے کیونکہ ملک میں مواصلاتی پابندیاں عائد ہیں۔

ادھر امریکا نے ایران میں مظاہرین کے خلاف تشدد پر سخت ردِعمل کا عندیہ دیا ہے، وائٹ ہاؤس کے مطابق تمام آپشنز زیرِ غور ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 10:31 GMT+5 , Processed in 0.044420 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list