Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 42|Reply: 0

اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی، اپوزیشن و حکومتی اتحاد ایک پیج پر آ گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193697
Post time The day before yesterday 22:05 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی پر اپوزیشن اور حکومتی اتحادی جماعتیں ایک پیج پر آگئیں۔

اپوزیشن اور حکومتی اتحاد ی جماعتوں نے معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات کو بھجوانے کا مطالبہ کیا۔

پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے کہا کہ شکرپڑیاں سمیت مختلف علاقوں سے ہزاروں درخت کاٹے جانے کی خبریں ہیں، معاملہ بہت سنگین ہے۔

تحریک انصاف کے علی محمد خان نے کہا کہ پولن کے باعث جنگلی شہتوت کاٹے جانا سمجھ آتا ہے، لیکن 40 سے 50 سال پرانے درخت کیوں کاٹے گئے۔

ایم کیو ایم کے فاروق ستار نے کہا کہ شہر میں تعمیرات کے باعث کچھ پرانے درخت بھی کاٹے گئے ہیں، جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے درختوں کی کٹائی کو اسلام آباد کے ماسٹر پلان سے جوڑ دیا اور کہا کہ شہر کے ماسٹر پلان پر کئی جگہ گرین جبکہ کئی جگہوں پر عمارتیں اور انفرااسٹرکچر بننا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انفرااسٹرکچر کے لیے کاٹے گئے درختوں کی جگہ دگنے درخت لگائے گئے ہیں، اسلام آباد اب پہلے سے زیادہ سبز اور محفوظ ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 12:06 GMT+5 , Processed in 0.046516 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list