Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 255|Reply: 0

یوزویندر چہل اور دیشا پٹنی کے درمیان تعلقات کی افواہیں گرم

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193643
Post time The day before yesterday 22:42 | Show all posts |Read mode
بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور بالی ووڈ اداکارہ دیشاپٹنی کے درمیان تعلقات سے متعلق افواہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

اگرچہ دونوں کی جانب سے اب تک کسی قسم کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، تاہم آن لائن دنیا میں اس مبینہ جوڑی پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے۔



یہ چہ مگوئیاں سوشل میڈیا پوسٹس اور میمز کے ذریعے سامنے آئیں، حالانکہ تاحال کوئی واضح تصویر یا ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے۔ اس تمام تر بحث کے باوجود یوزویندر چہل اور دیشا پٹنی دونوں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے، جس نے افواہوں کو مزید ہوا دے دی ہے۔

مداحوں کی بڑی تعداد اس ممکنہ کرکٹ اور بالی ووڈ رومانس کو لے کر خاصی پرجوش دکھائی دیتی ہے اور یہ موضوع مختلف پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کرتا نظر آرہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی دوران دیشا پٹنی کا نام پنجابی گلوکار تلوِنڈر کے ساتھ بھی جوڑا جا رہا ہے، جس نے اس کہانی کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔



BREAKING NEWS

YUZI CHAHAL IN LOVE

According to reports, Indian cricketer Yuzvendra Chahal is dating Bollywood star Disha Patani. pic.twitter.com/D8grPPdhb0 — muffatball vikrant (@Vikrant_1589) January 12, 2026


ان افواہوں کو مزید تقویت اس وقت ملی جب گزشتہ ہفتے بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کی بہن نوپور سینن کی شادی گلوکار اسٹیبن بین کے ساتھ ہوئی۔ اس تقریب کی تصاویر میں دیشا پٹنی ایک مرد کا بازو تھامے نظر آئیں، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے قیاس کرنا شروع کردیا کہ وہ شخص تلوِنڈر ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ تلوِنڈر نے کچھ عرصے تک عوامی تقریبات میں اپنا چہرہ پینٹ سے ڈھانپ رکھا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ توجہ ان کی موسیقی اور جذبات پر مرکوز رہے۔

ماضی میں دیشا پٹنی کا نام بالی ووڈ اداکار اور قریبی دوست ٹائیگر شروف کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے بھی کبھی کوئی حتمی تصدیق سامنے نہیں آسکی۔ فی الحال، یوزویندر چہل اور دیشا پٹنی سے متعلق یہ افواہیں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور مداح کسی واضح بیان کے منتظر ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 10:31 GMT+5 , Processed in 0.045478 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list