Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 248|Reply: 0

نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف کے دو سنچری بریک

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193643
Post time Yesterday 03:15 | Show all posts |Read mode
  محمد آصف نے نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ میں دو سنچری بریک کھیلے۔

ٹاپ کھلاڑی محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے این بی پی نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ میں دو سنچری بریک کھیلے جبکہ سہیل شہزاد نے حارث خان کے خلاف سنچری بریک کھیلتے ہوئے 0-4 کی کامیابی حاصل کی۔

دیگر سینئر کھلاڑیوں محمد سجاد، اسجد اقبال، شاہد آفتاب نے بھی اپنے اپنے میچز جیتے لیے۔  

نیشنل بینک اسپورٹس کمپلکس میں جاری چیمپئن شپ کے پہلے روز شاہد آفتاب نے دانیال شہزا د کو 0-4 سے اور مدثر یعقوب نے محمد یوسف کو شکست دی۔

محمد سجا د نے ایم فرحان، ایم فیضان نے شاہ خان، اویس اللہ منیر نے شاہ زیب رفی اور ذوالفقار عبدالقادر نے ایم شباز ہرایا۔

محمد آصف نے برجیس خان، اسجد اقبال نے آفتاب بیگ، حسنین اختر نے محمد نسیم اختر، علی حمزہ نے غلام عباس، سہیل شہزاد نے حارث خان اور آئن مارک جون نے ناصر شا کو شکست دی۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے 48 کھلاڑیوں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ کھلاڑی ناک آؤٹ راؤنڈز کے لیے کوالیفائی کریں گے۔

ٹاپ 8 کھلاڑی براہِ راست پری کوارٹر فائنلز میں جائیں گے جبکہ بقیہ 16 کھلاڑی لاسٹ 24 کے ناک آؤٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گے۔ ناک آؤٹ راؤنڈز بیسٹ آف 7 فریمز پر مشتمل ہیں۔

پری کوارٹر فائنلز، کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز بیسٹ آف 9 فریمز پر مشتمل ہیں۔

فائنل معرکہ بیسٹ آف 11 فریمز پر مبنی ہوگا۔ چیمپئن شپ میں انڈر 17 اور انڈر 21 کے جونیئر چیمپئنز بھی شرکت کررہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 10:31 GMT+5 , Processed in 0.045254 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list