Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 916|Reply: 0

دورہ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان ویمنز اسکواڈز کا اعلان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193643
Post time Yesterday 16:17 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان ویمنز ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا۔

فاطمہ ثنا دونوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت برقرار رکھیں گی، سائرہ جبین اور حمنہ بلال کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

عائشہ ظفر، گل فیروزہ، منیبہ علی، نصرہ سندھو اور عالیہ ریاض کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، علاوہ ازیں تسمیہ رباب اور نجیہہ علوی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ڈیانہ بیگ، نجیہہ علوی، صدف شمس اور سیدہ عروب شاہ صرف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ ہمنہ بلال، سائرہ جبین، طوبیٰ حسن اور ایمان فاطمہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔   
پاکستان ویمنز ٹیم کیلئے 2025ء بہترین ثابت ہوا

سال 2025 پاکستان ویمن کرکٹ کیلئے بہترین سال ثابت ہوا، آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا، سعدیہ اقبال آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر رہیں۔   

پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ (وکٹ کیپر)، ہمنہ بلال، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نشرا سندھو اور نتالیا پرویز شامل ہیں۔

رامین شمیم، سعدیہ اقبال، سائرہ جبین، سدرہ امین، تسمیہ رباب اور طوبیٰ حسن  بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اسی طرح پاکستان ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرا سندھو اور نتالیا پرویز  شامل ہیں۔

رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ اورتسمیہ رباب اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے، ٹی ٹوئنٹی میچز پوچف سٹروم، بینونی اور کمبرلے میں کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے سیریز سے قبل کمبرلے میں 50 اوورز کا وارم اپ میچ ہوگا جبکہ ون ڈے میچز بلوم فونٹین، سینچورین اور ڈربن میں کھیلے جائیں گے، سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ ڈے نائٹ رکھا گیا ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم 2021 کے بعد پہلی بار دو طرفہ سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کا دورہ کر رہی ہے، پاکستان ویمنز ٹیم نے فروری 2023 میں جنوبی افریقہ میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کی تھی۔

یہ دورہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی تیاریوں کا اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 10:32 GMT+5 , Processed in 0.045379 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list