Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 427|Reply: 0

ایرانی ملکہ کا نایاب ہیروں سے جڑا قیمتی ترین تاج جسے صرف ایک بار دیکھا گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193706
Post time Yesterday 16:55 | Show all posts |Read mode
  کولاج بشکریہ سوشل میڈیا  

تقریباً 60 سال قبل ایران کی آخری رانی فرح پہلوی تاریخ میں پہلی ایرانی اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون بنیں جنہیں باقاعدہ طور پر تاج پہنایا گیا۔ اس تاریخی موقع کے لیے اِن کا تاج بھی غیر معمولی اور منفرد انداز میں تیار کیا گیا تھا۔

ایران کے آخری شاہ، محمد رضا پہلوی نے 1966ء میں اپنی تیسری اہلیہ فرح پہلوی کے لیے یہ تاج بنوانے کا حکم دیا۔ اس وقت فرح پہلوی کی عمر صرف 29 برس تھی۔  

ایرانی روایت کے مطابق تاج میں صرف قومی خزانے کے قیمتی جواہرات ہی استعمال کیے جا سکتے تھے جو تہران میں مرکزی بینک کے شاہی خزانے میں محفوظ تھے۔   
شاہ چارلس کی تاجپوشی سے قبل جنوبی افریقی شہریوں کا ہیروں کی واپسی کا مطالبہ

لندن شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی سے قبل سینکڑوں جنوبی...   

اسی وجہ سے فرانس کی مشہور جیولری کمپنی ’وان کلیف اینڈ آرپلز‘ کے ماہر پیئر آرپلز کو ایران بلایا گیا۔ انہوں نے چھ ماہ کے دوران 24 بار تہران کا سفر کیا اور سخت راز داری میں تاج کی تیاری کا کام مکمل کیا۔  

تاج کے ڈیزائن کے لیے 50 خاکے پیش کیے گئے جن میں سے ایک کو منتخب کیا گیا۔

رانی فرح پہلوی کے تاج میں 1,469 ہیرے، 36 زمرد، 36 اسپینل اور یاقوت، 105 موتی شامل تھے جبکہ درمیان میں ایک انتہائی قیمتی زمرد نصب کیا گیا جس کا وزن 92 سے 150 قیراط کے درمیان بتایا جاتا ہے۔  

تاج کا اندرونی حصہ سبز مخمل سے تیار کیا گیا اور اس کے ساتھ زمرد کے جھمکے اور ایک قیمتی ہار بھی بنایا گیا۔ تاج کا وزن تقریباً 2 کلوگرام تھا۔








ایرانی رانی فرح پہلوی کا تاج یورپی طرز کا تھا جو روایتی ایرانی تاجوں سے مختلف نظر آتا تھا جبکہ شاہ کا تاج ایران کی قدیم ساسانی تاریخ کی عکاسی کرتا تھا۔

26 اکتوبر 1967ء کو تہران کے تاریخی گلستان محل میں شاہ محمد رضا پہلوی نے پہلے خود کو ایران کا شہنشاہی تاج پہنایا جس کے بعد فرح پہلوی کو رانی کا تاج پہنایا گیا۔

یہ تاج صرف اسی دن عوام کے سامنے پیش کیا گیا اور اس کے بعد کبھی دوبارہ نمائش کے لیے سامنے نہیں لایا گیا۔

آج یہ نایاب تاج تہران کے مرکزی بینک کے خزانے میں سخت ترین سیکیورٹی کے تحت محفوظ ہے جس کا ایران کے قیمتی ترین شاہی نوادرات میں شمار کیا جاتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 12:30 GMT+5 , Processed in 0.046109 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list