Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 356|Reply: 0

راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم شادی کی تقریبات میں پرفارمنس کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193643
Post time Yesterday 16:55 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹوز

پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کا شمار ملک کے دو بڑے میوزک اسٹارز میں ہوتا ہے، جو کنسرٹس اور نجی تقریبات میں اپنی شاندار لائیو پرفارمنسز کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔

دونوں گلوکار بھارتی فلموں کے لیے متعدد سپر ہٹ گانے گا چکے ہیں، جنہوں نے ان کی مقبولیت کو مزید چار چاند لگا دیے۔  

یہ دونوں فنکار پاکستان میں ملک ریاض اور بھارت میں مکیش امبانی سمیت کئی ہائی پروفائل شادیوں میں پرفارم کر چکے ہیں، جبکہ ان کی فیس اکثر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہے۔

حال ہی میں راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی بہن اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور کی بیٹی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریب میں پرفارم کیا۔    
عاطف اسلم کو اپنا بنگلادیش کنسرٹ اچانک کیوں روکنا پڑا؟

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں بنگلا دیش میں ہونے والے ایک کنسرٹ میں پرفارم کیا، تاہم انہیں اپنا کنسرٹ اچانک درمیان میں روکنا پڑ گیا۔   

حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک صحافی نے پاکستان میں تقریبات کے لیے ان گلوکاروں کے ممکنہ معاوضوں کا انکشاف کیا ہے۔

صحافی کے مطابق راحت فتح علی خان شادی کی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے تقریباً ایک کروڑ روپے سے زائد معاوضہ وصول کرتے ہیں۔ اگر وہ کسی دوسرے شہر میں پرفارم کریں تو یہ رقم بڑھ جاتی ہے، جبکہ بیرونِ ملک پرفارمنس کی صورت میں معاوضہ دگنا ہو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری معلومات کے مطابق عاطف اسلم پہلے شادیوں میں پرفارم نہیں کیا کرتے تھے۔ تاہم اب گلوکار نے 2 کروڑ سے زائد رقم وصول کرنا شروع کردی ہے۔

ان کے مطابق لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین عموماً صحت کے مسائل کے باعث پرفارم نہیں کرتیں، تاہم اگر وہ شرکت کریں تو ان کا معاوضہ بھی خاصا زیادہ ہوتا ہے، جو تقریباً 60 سے 70 ہزار ڈالر کے درمیان ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 10:31 GMT+5 , Processed in 0.045135 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list