Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 548|Reply: 0

ججز کیخلاف منفی پروپیگنڈا کی کارروائی سے متعلق درخواست کا تحریری حکم جاری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193772
Post time Yesterday 18:14 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے ججز کے خلاف منفی پروپیگنڈا کی کارروائی سے متعلق درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ نے پرویز الہٰی ایڈووکیٹ کی درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کے مطابق عدلیہ کی ساکھ متاثر کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کیا گیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق اہم معاملہ ہونے کے باوجود کسی ریاستی ادارے نے کارروائی نہیں کی، نکات اہم نوعیت کے ہیں، درخواست کارروائی کے لیے منظور کی جاتی ہے۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ کسی انفرادی شخص کوحق نہیں کہ آزادی اظہار کے نام پر عدلیہ کو اسکینڈلائز کرے، قانون ایسے کرداروں کے خلاف کارروائی کی اجازت دیتا ہے، آئین میں عدلیہ کے احترام کو بہت اہمیت حاصل ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کوئی فرد عدلیہ کی ساکھ متاثر کرنے اور جھوٹے پروپیگنڈا میں ملوث پایا گیا تو سخت قانونی کارروائی ہوگی، ڈی جی این سی سی آئی اے پروپیگنڈے میں ملوث تمام افراد کی نشاہدہی کر کے رپورٹ فائل کریں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی این سی سی آئی اے آئندہ سماعت پر پیش ہو کر بتائیں کہ سائبر پولیس نے کارروائی کیوں نہ کی، چیئرمین پی ٹی اے بھی آئندہ سماعت پر اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کریں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ حکومت ایسے اقدامات کو سپورٹ نہیں کرتی۔

درخواست پر مزید کارروائی 15 جنوری کو ہو گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 14:26 GMT+5 , Processed in 0.050659 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list