Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 372|Reply: 0

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری ’شادی کا کارڈ‘ سامنے آگیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193643
Post time Yesterday 23:24 | Show all posts |Read mode
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب کا کارڈ اور دیگر تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی شانزہ علی روحیل کے ساتھ طے پائی ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے کارڈ کے مطابق جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 18 جنوری 2026 بروز اتوار جاتی امرا میں منعقد کی جائے گی۔



اطلاعات کے مطابق جنید صفدر کی شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری 2026 کو منعقد کی جائیں گی، مہندی اور ولیمہ کی تقریبات جاتی امرا میں منعقد کی جائیں گی۔

دوسری جانب شریف خاندان کی جانب سے وائرل دعوت نامے یا شادی کی تاریخوں کے حوالے سے کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں   

جنید صفدر کی شادی کے دعوت نامے دینے کیلیے نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ



  

واضح رہے کہ شانزے علی روحیل ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی اور سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں اور اس سے قبل وہ خود بھی شریف خاندان کے ساتھ طے ہونے والے رشتے کی تصدیق کرچکے ہیں۔

شیخ روحیل اصغر نے بتایا تھا کہ شانزپ اور مریم نواز کی چھوٹی بیٹی کے درمیان بہت اچھی دوستی ہے، جنید کی پہلی شادی ختم ہونے کے بعد شریف خاندان نے شانزے کا رشتہ مانگا جس پر ہم نے مشاورت کے بعد رضامندی ظاہر کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنید صفدر کی اس سے قبل 2021 میں عائشہ سیف کے ساتھ شادی ہوئی جو زیادہ عرصہ نہیں چل سکی اور پھر دونوں کے درمیان اکتوبر 2023 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 10:31 GMT+5 , Processed in 0.053820 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list