Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 452|Reply: 0

مونگ پھلی کے مکھن کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206140
Post time 2026-1-16 21:36:05 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

مونگ پھلی کا مکھن بہت سے لوگوں کی روزانہ کی خوراک کا اہم حصّہ ہے لیکن اس کا باقاعدگی سے استعمال صحت کو کیسے متاثر کرتا ہے؟ اس کا علم بہت ہی کم لوگوں کو ہے۔

انسان کو اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل غذاؤں کے صحت پر اثرات کے بارے میں علم ہونا بہت ضروری ہے اس لیے آج یہاں مونگ پھلی کے مکھن کے فوائد ان فوائد پر ایک نظر ڈال لیتے ہیں جو مختلف سائنسی تحقیقات کے دوران سامنے آئے ہیں۔

پروٹین فراہم کرنے کا اہم ذریعہ

مونگ پھلی کے مکھن میں پروٹین ایک اہم غذائیت ہے۔ یہ دو کھانے کے چمچ یعنی تقریباً 7 گرام پروٹین فراہم کرتا ہے جو ماہرین کی جانب سے انسان کے لیے روزانہ کی بنیاد پر تجویز کی گئی پروٹین کی مقدار کا تقریباً 14 فیصد ہے۔

علاو ازیں 2 چمچ مونگ پھلی کے مکھن میں تقریباً 16 گرام صحت مند چکنائی موجود ہوتی ہے، پروٹین اور صحت مند چکنائی کے اس امتزاج کی بدولت یہ دیر تک بھوک لگنے کا احساس نہیں ہونے دیتا اور اس وجہ سے یہ صحت مند وزن کو برقرار رکھنے کے لیے مفید ہے۔   
سُپر فوڈ کلونجی کے صحت پر 5 حیران کُن فوائد

کلونجی، جسے نگيلا سیٹیوا بھی کہا جاتا ہے، صدیوں سے بطور دوا اور مسالہ استعمال کی جا رہی ہے۔ جدید سائنسی تحقیق نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کلونجی مجموعی صحت کے لیے بے شمار فوائد رکھتی ہے۔   

2022ء کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موٹاپے میں مبتلا  24 خواتین جنہوں نے مونگ پھلی کو اپنی خوراک میں  شامل کیا تھا ان کا وزن ایسی خواتین کے مقابلے میں زیادہ کم ہوا جنہوں نے مونگ پھلی کو اپنی خوراک میں شامل نہیں کیا۔

دل کی صحت کیلئے مفید

دیگر گری دار میوے اور زیتون کے تیل کی طرح، مونگ پھلی کے مکھن میں بھی مونو سرچوریٹڈ فیٹ کی اچھی مقدار موجود ہے، اس لیے باقاعدگی سے اس کے استعمال سے صحت مند کولیسٹرول کی سطح بہتر رہتی ہے جو دل کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے۔

وٹامنز اور معدنیات کا بہترین ذریعہ

مونگ پھلی کے مکھن میں میگنیشیم اور وٹامن ای جیسے اہم مائیکرو نیوٹرینٹس بھی ہوتے ہیں۔

میگنیشیم ہڈیوں کی صحت اور توانائی کو برقرار رکھتا ہے جبکہ وٹامن ای مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے اور خلیوں کو نقصان سے بچاتا ہے۔





نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 07:18 GMT+5 , Processed in 0.069773 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list