Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 714|Reply: 0

گل پلازہ آتشزدگی: عقبی حصوں کے بعد عمارت کا اگلا حصہ بھی گر گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206125
Post time 2026-1-18 22:18:49 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: جنگ زاہد رحمٰن  

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی 75 فیصد آگ پر قابو پالیا گیا ہے، عقبی حصوں کے بعد عمارت کا اگلا حصہ بھی گرچکا ہے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر ریسکیو عابد جلال  کا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  کہنا ہے کہ اس وقت ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کے 150 سے زائد فائر فائٹرز کام کر رہے ہیں، ابھی تک 75 فیصد آگ پر قابو پایا گیا ہے۔

سی ای او ریسکیو عابد جلال کا کہنا ہے کہ متاثر عمارت انتہائی مخدوش حالت میں ہے، عمارت کے عقبی حصے پہلے گر چکے تھے، اگلا حصہ ابھی گرا ہے۔   
گل پلازہ میں آگ 17 گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جاسکی، 6 افراد جاں بحق

تین منزلہ عمارت میں ایک ہزار سے زائد دکانیں موجود ہیں، گراؤنڈ اور میزنائن فلور مکمل طور پر جل گئے۔   

انہوں نے کہا کہ مخدوش حالات میں عمارت کے اندر جاکر ریسکیو کام کرنا خطرناک ہے، عملے کی سیفٹی کیلئے آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد سرج آپریشن کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی تیسرے درجے کی آگ 17 گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جاسکی، آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے، دھویں کے باعث متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، آگ کے باعث گل پلازہ کی عمارت کے 2 حصے گرگئے۔  

3 منزلہ عمارت میں 1 ہزار سے زائد دکانیں موجود ہیں، گراؤنڈ اور میزنائن فلور مکمل طور پر جل گئے ہیں جبکہ بالائی 2 منزلوں پر آگ لگی ہوئی ہے۔

آگ کے باعث عمارت مخدوش ہوگئی ہے اور پلرز کمزور پڑگئے ہیں، جس کے باعث عمارت کے مکمل طور پر گرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ شہر کی تمام فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، ریسکیو اور فائر فائٹنگ آپریشن میں پاک بحریہ کی اسنارکلز اور 2 فائرٹینڈر بھی شامل ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 05:31 GMT+5 , Processed in 0.050560 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list