Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 909|Reply: 0

صرف وہی لوگ مشہور ہوئے جو کسی کا پیسہ کھا گئے: فضیلہ قاضی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206125
Post time 2026-1-19 21:04:08 | Show all posts |Read mode
  — اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی کا کہنا ہے کہ صرف وہی لوگ مشہور ہوئے جو کسی کا پیسہ کھا گئے۔

حالیہ انٹرویو کے دوران باصلاحیت اداکارہ نے ساتھی اداکار فہد مصطفیٰ کو پہچاننے سے انکار جبکہ ہمایوں سعید سے بھی خفگی کا اظہار کر دیا۔

حال ہی میں انہوں نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں ستارہ امتاز کی حامل اداکارہ نے شوبز انڈسٹری کے مختلف فنکاروں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

دورانِ انٹرویو انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آج کے کئی کامیاب پاکستانی پروڈیوسرز وہی افراد ہیں جنہوں نے ماضی میں اداکاروں کے ساتھ مالی بددیانتی کی اور ان کی ادائیگیاں روکیں۔   
صدارتی ایوارڈز سفارش پر ملتے ہیں: فضیلہ قاضی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صدارتی ایوارڈز سفارش پر ملتے ہیں۔   

جب ان سے فہد مصطفیٰ کے بارے میں سوال کیا گیا تو فضیلہ قاضی نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا اور یہ تاثر دیا کہ وہ انہیں جانتی ہی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ؟ وہ کون ہیں؟

ہمایوں سعید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فضیلہ قاضی نے کہا کہ اگر وہ میرے گھر آئیں تو میں انہیں صرف ایک کپ چائے پیش کروں گی۔ ویسے بھی چائے پلانا ہی بہت بڑی بات ہے، تکنیکی طور پر تو مجھے اتنا بھی نہیں کرنا چاہیے، لیکن میں مہمان نواز انسان ہوں۔ اس کے علاوہ میں اور کیا کہہ سکتی ہوں؟

انٹرویو کے دوران فضیلہ قاضی نے مزید کہا کہ پاکستان میں کئی بڑے پروڈیوسرز ماضی میں اداکاروں کے ساتھ کیے گئے فراڈ اور اسکینڈلز کا نتیجہ ہیں۔  

ان کے مطابق بہت سے اداکار مختلف لوگوں سے پیسے لے کر ڈرامے بناتے رہے، اپنا چہرہ بیچا، دوستوں کو اپنے پراجیکٹس میں شامل کیا اور آج وہ بڑے پروڈیوسرز بن چکے ہیں۔ کبھی ادائیگی کی، کبھی نہیں کی۔ وہ فراڈ کے ذریعے ہی آگے بڑھے۔   
فضیلہ قاضی ستارہ امتیاز کے اعلان پر خوشی سے نہال

صدارتی اعزاز نہ ملنے کا شکوہ کرنے والی پاکستانی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی ستارہ امتیاز کے اعلان پر خوشی سے نہال ہوگئیں۔   

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ دوسروں کی ادائیگیاں روکتے تھے، وہ بار بار زیرِ بحث آنے کے باعث مشہور ہوتے گئے۔ بعض لوگ صرف لوگوں کے پیسے کھا کر ہی مشہور رہتے ہیں اور مزید مقبولیت حاصل کرتے چلے جاتے ہیں۔

ان کے مطابق ’ہم نے اپنے پروڈکشن ہاؤس میں کبھی کسی کا پیسہ نہیں روکا تو آج کسی کو پتہ ہی نہیں ہے کہ ہمارا بھی کبھی پروڈکشن ہاؤس ہوا کرتا تھا۔‘

واضح رہے کہ فضیلہ قاضی پاکستانی ٹیلی وژن کی سینئر اداکارہ اور سابق میزبان ہیں۔ وہ تقریباً 3 دہائیوں سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ انہوں نے پی ٹی وی کے متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کی، جن میں دشت، کشش، مقدس، نظرِ بد، تیرے بن اور صرف تم شامل ہیں۔  

فضیلہ قاضی کی شادی سینئر اداکار قیصر خان نظامانی سے ہوئی ہے اور ان کے 2 بیٹے احمد اور زورین ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 05:31 GMT+5 , Processed in 0.047961 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list