مولی ایک عام مگر بے حد فائدہ مند سبزی ہے جو سردیوں کے موسم میں باآسانی دستیاب ہوتی ہے، یہ ناصرف کم کیلوریز پر مشتمل غذا ہے بلکہ وٹامنز، منرلز اور فائبر سے بھی بھرپور ہوتی ہے۔
ماہرینِ صحت کے مطابق مولی کو روزمرہ کی غذا میں شامل کرنے سے کئی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے۔
مولی کے 6 اہم اور صحت بخش فوائد درج ذیل ہیں:
1۔ نظامِ ہاضمہ بہتر بناتی ہے
لہسن، شہد، ادرک، لونگ اور اوریگانو میں جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں، ماہرین
کچھ قدرتی اجزاء میں جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں، جن میں لہسن، ادرک اور شہد شامل ہیں۔ اگرچہ یہ متوازن غذا کا حصہ ہونے کے ناطے فائدہ مند ہو سکتے ہیں، لیکن یہ تجویز کردہ دواؤں کا متبادل نہیں ہیں۔
مولی میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو قبض سے بچاتی ہے اور آنتوں کو صحت مند رکھتی ہے۔ ہربل میڈیسن کی دنیا میں اسے بھوک بڑھانے اور ہاضمہ درست کرنے کے لیے مفید قرار دیا گیا ہے۔
2۔ قوتِ مدافعت میں اضافہ
مولی میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔ اس میں موجود قدرتی جراثیم کش اجزاء نزلہ، زکام اور انفیکشن سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں۔
3۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید
مولی کا گلیسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے جس سے خون میں شوگر لیول تیزی سے نہیں بڑھتا۔
تحقیق کے مطابق مولی انسولین کی حساسیت بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
4۔ جگر اور گردوں کی صفائی
مولی قدرتی طور پر جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ پیشاب آور سبزی ہے جو گردوں کو صحت مند رکھتی ہے اور یرقان میں بھی فائدہ مند سمجھی جاتی ہے۔
5۔ جلد کو نکھار بخشتی ہے
جلد کے سیاہ دھبے کیا بتاتے ہیں؟ ماہرِ غذائیت نے ہائپرپگمنٹیشن کی اصل وجوہات بتا دیں
جِلد انسانی صحت کا آئینہ ہوتی ہے اور اس پر ظاہر ہونے والے سیاہ دھبے یا رنگت کی تبدیلی کسی اندرونی مسئلے کی نشاندہی کر سکتی ہے۔
مولی میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو جِلد کو ہائیڈریٹ رکھتی ہے۔ اس کے اینٹی آکسیڈنٹس جِلد کو جھریوں اور قبل از وقت بڑھاپے سے بچاتے ہیں۔
6۔ سوزش کم کرنے میں مددگار
تحقیقی رپورٹس کے مطابق مولی میں موجود اجزاء جسم میں سوزش کم کرتے ہیں جو جوڑوں کے درد اور سانس کی بیماریوں میں فائدہ دیتے ہیں۔
آیورویدک کے نقطۂ نظر سے مولی کی اہمیت
آیوروید کے مطابق مولی بلغم خارج کرتی ہے اور سانس کی نالی کو صاف رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ شہد کے ساتھ مولی کا رس گلے کی خراش میں مفید بتایا جاتا ہے۔
غذائی اجزاء
مولی میں وٹامن سی، وٹامن بی 6، فولک ایسڈ، پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم اور فائبر شامل ہوتا ہے جو مجموعی صحت کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے۔
مولی کے استعمال کے طریقے
مولی کو بطور سلاد، پراٹھوں میں، سوپ، جوس یا اچار کی صورت میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سردیوں میں اس کا استعمال زیادہ مفید سمجھا جاتا ہے۔
احتیاطی تدابیر
سُپر فوڈ کلونجی کے صحت پر 5 حیران کُن فوائد
کلونجی، جسے نگيلا سیٹیوا بھی کہا جاتا ہے، صدیوں سے بطور دوا اور مسالہ استعمال کی جا رہی ہے۔ جدید سائنسی تحقیق نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کلونجی مجموعی صحت کے لیے بے شمار فوائد رکھتی ہے۔
زیادہ مقدار میں کچی مولی گیس کا سبب بن سکتی ہے۔
تھائیرائیڈ کے مریض کچی مولی کم اور پکی ہوئی مولی استعمال کریں۔
آیوروید کے مطابق مولی کو دودھ یا مچھلی کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے۔
غذائی ماہرین کے مطابق مولی ایک سستی، آسان اور قدرتی سپر فوڈ ہے جسے روزمرہ خوراک میں شامل کر کے صحت مند زندگی گزاری جا سکتی ہے۔