Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 938|Reply: 0

وزیرِ خزانہ کی بل گیٹس سے ملاقات، صحت و ادارہ جاتی اصلاحات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206093
Post time 2026-1-23 02:25:31 | Show all posts |Read mode
  

ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں صحت اور ادارہ جاتی اصلاحات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے پاکستان میں گیٹس فاؤنڈیشن کے پولیو کے خاتمے میں اہم کردار پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ صحت کے منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ ضروری ہے۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان میں گیٹس فاؤنڈیشن کی دیرینہ معاونت، بالخصوص پولیو کے خاتمے میں اس کے اہم کردار پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صحتِ عامہ کے چیلنجز سے نمٹنے اور ملک بھر میں طبی سہولیات بہتر بنانے کے لیے فاؤنڈیشن کے مسلسل تعاون کو سراہا۔

بل گیٹس نے پاکستان میں فاؤنڈیشن کی جاری اور آئندہ سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مسلسل کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔  

دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صحت کے منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد کے لیے متعلقہ اداروں اور صوبائی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ ضروری ہے، خاص طور پر اُن علاقوں میں جہاں خصوصی توجہ درکار ہے۔ دونوں فریقین نے پولیو کے خاتمے اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کے ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے حالیہ تعاون کے اظہار پر بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اقدام حکومت کے وسیع تر اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شفافیت اور ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ملکی وسائل میں اضافہ حکومت کی اہم ترجیح ہے، جس کی نگرانی اعلیٰ سطح پر کی جا رہی ہے۔

بل گیٹس نے کہا کہ مؤثر ٹیکس نظام طویل المدتی معاشی خود انحصاری کے لیے نہایت اہم ہے اور ڈیجیٹل ذرائع سے ٹیکس وصولی، حکمرانی اور عوامی خدمات میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ وزیر خزانہ نے اس سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بہتر مالی استحکام کے باعث پاکستان کو معاشی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت حاصل ہوئی ہے، جو اصلاحات کی اہمیت کو مزید واضح کرتا ہے۔

ملاقات میں صحت کے شعبے میں تعاون کے مزید امکانات پر بھی بات ہوئی، جن میں مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری اور سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے امور شامل ہیں۔ دونوں جانب سے متعلقہ وزارتوں اور شراکت داروں کے ساتھ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ عملی اور پائیدار حل تلاش کیے جا سکیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 00:04 GMT+5 , Processed in 0.047400 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list