Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 371|Reply: 0

بھارتی کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا سے بھتہ خوری کیس میں نامزد گینگسٹر گرفتار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206093
Post time 2026-1-23 16:05:10 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹوز

بالی ووڈ کوریوگرافر اور فلم ڈائریکٹر ریمو ڈی سوزا اور اِن کی اہلیہ لیزیل ڈی سوزا سے 2018 میں بھتہ طلب کرنے کے کیس میں نامزد گینگسٹر روی پجاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔  

بھارتی میڈیا کے مطابق روی پجاری سینیگال سے ملک بدری کے بعد گزشتہ پانچ برس سے جیل میں تھا تاہم اس کیس میں اب تک اس کی گرفتاری نہیں ہوئی تھی۔

ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے گزشتہ روز روی پجاری کو گرفتار کر کے کورٹ میں پیش کیا جہاں عدالت نے اسے 27 جنوری تک پولیس تحویل میں بھیج دیا۔   
جیکولین فرنینڈز ’مبینہ بھتہ خور’ کیساتھ تصاویر لیک ہونے پر تنقید کا شکار

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کی مبینہ بھتہ خور کے ساتھ تصاویر لیک ہوگئیں جس کے بعد اُنہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔    

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ گینگسٹر روی پجاری نے ملزم ستیندر تیاگی کے کہنے پر ریمو ڈی سوزا، اِن کی اہلیہ اور منیجر کو دھمکیاں دیں۔ اکتوبر 2016ء سے فروری 2018ء کے دوران بار بار فون کر کے فلم کی جلد ریلیز کے لیے دباؤ ڈالا گیا اور معاملہ نمٹانے کے لیے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2018ء میں فلم ’امر مسٹ ڈائی‘ کے سلسلے میں ریمو ڈی سوزا اور ستیندر تیاگی کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس پر بعد میں حقوق اور رقم کو لے کر تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔

ملزم تیاگی کا دعویٰ ہے کہ اس نے فلم میں سرمایہ کاری کی تھی اور اسے 5 کروڑ روپے ادا نہیں کیے گئے جس کے بعد اس نے مبینہ طور پر رقم وصولی کے لیے گینگسٹر روی پجاری کی مدد حاصل کی تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 00:04 GMT+5 , Processed in 0.043826 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list