خیبرپختونخوا میں سرکاری عمارتوں کا سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے سیکریٹری ریلیف کو خط لکھ کر فائر فائٹنگ آلات نہ رکھنے والی عمارتوں پر جرمانہ 5 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
راولپنڈی: 163 ہائی رائز عمارتوں میں صرف ایک عمارت کے محفوظ ہونے کا انکشاف
ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے صرف ہوٹل کی ایک عمارت کو مکمل محفوظ قرار دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے خط میں عمارتوں کے خلاف کارروائی کا اختیار ضلعی انتظامیہ کو دینے کی بھی سفارش کی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ عمارتوں میں حفاظتی آلات کی عدم موجودگی پر سخت کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔