Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 243|Reply: 0

جرمن ڈاکٹر نے آن لائن گیم کے دوران محبت کے بعد پاکستانی شخص سے شادی کر لی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206093
Post time 2026-1-23 18:40:08 | Show all posts |Read mode
  
فوٹو — سوشل میڈیا

منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ پاکستانی لڑکے کی محبت 26 سالہ جرمن ڈاکٹر کو پاکستان کھینچ لائی۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے گاؤں دیفر سے تعلق رکھنے والے محمد اکمل کی آن لائن گیم روبلوکس کے ذریعے جرمن ڈاکٹر سیلما سے ملاقات ہوئی۔

ڈاکٹر سیلما کے پاس جرمنی اور بوسنیا کی دوہری شہریت ہے اور اب وہ محمد اکمل کے ساتھ پاکستان میں اپنی زندگی گزارنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

محمد اکمل نے ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ہماری بات چیت آن لائن گیم روبلوکس کھیلتے ہوئے شروع ہوئی جس کے بعد ہم تقریباً 5 ماہ تک ایک دوسرے سے رابطے میں رہے اور پھر سیلما نے پاکستان آکر مجھ سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے سیلما کو پہلے دن ہی پرپوز کر دیا تھا پہلے یہ  پاکستان آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تھوڑی ہچکچاہٹ کا شکار تھی مگر پھر راضی ہوگئیں۔

محمد اکمل نے بتایا کہ فیملی کو اس شادی پر کوئی اعتراض نہیں تھا بلکہ ہمیں بھرپور تعاون حاصل تھا، سفر اور شادی کی تقریب پر تقریباً 37 لاکھ 62 ہزار 286 روپےخرچ ہوئے۔

  
فیسبک پر محبت، چلی کی لڑکی کی پاکستانی لڑکے سے شادی

دیارِ غیر سے پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ایک اور غیر ملکی لڑکی پاکستان پہنچ گئی، جس نے مذہب تبدیل کرنے کے بعد شادی بھی کر لی۔   

سیلما نے پاکستان میں دیہی زندگی سے ہم آہنگ ہونے کا اپنا ابتدائی تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب میں پاکستان آئی اور گاؤں کی زندگی اور روزمرہ کے کام دیکھ کر پہلے تو حیران رہ گئی لیکن میں اپنے شوہر کے ساتھ رہ کر خوش ہوں۔

اُنہوں نے بتایا کہ یہاں گاؤں کے کام جیسے کہ کپڑے دھونا، برتن دھونا اور روٹی بنانا ایک نیا تجربہ تھا۔ اگرچہ ابتدائی چند دنوں میں یہ مشکل محسوس ہوا لیکن میں نے آہستہ آہستہ سیکھ لیا۔

سیلما نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ اپنے نئی فیملی کے ساتھ بہتر انداز میں گفتگو کرنے کے لیے پنجابی اور اردو سیکھ رہی ہیں۔

اس خوبصورت محبت کی داستان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین جوڑے کی سادگی، خلوص اور محبت کی تعریفیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 00:03 GMT+5 , Processed in 0.048766 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list