Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 121|Reply: 0

کیا پنجاب کے تعلیمی اداروں میں طلباء کیلئے حاضری کی شرط ختم کردی؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206093
Post time 2026-1-23 19:58:48 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو

ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی)  کے سوشل میڈیا پر وائرل ایک نوٹیفکیشن نے پنجاب کے طلباء کو الجھن میں ڈال دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا کہ پنجاب کے سرکاری اور نجی کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دینے کے لیے حاضری کی شرط ختم کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن کا دعویٰ

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تعلیمی ادارے طلباء کو حاضری میں کمی کی بنیاد پر امتحانات میں بیٹھنے سے نہ روکیں۔  

نوٹیفکیشن میں تعلیمی اداروں کو طلباء پر حاضری سے منسلک جرمانے عائد کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔   
— فائل فوٹو

نوٹیفکیشن کے مطابق ہدایات پر عمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور نوٹیفکیشن پر سیکشن افسر بابر خان گوندل کا نام اور دستخط بھی موجود ہیں۔

حقیقت کیا ہے؟

ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) نے اپنے بیان میں سوشل میڈیا پر وائرل اس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

بیان میں خبردار کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر جو نوٹیفکیشن وائرل ہے وہ ایجوکیشن کمیشن نے جاری نہیں کیا اس لیے محتاط رہیں اور ایسی غیر تصدیق شدہ معلومات کو آگے شیئر کرنے سے گریز کریں۔

ایچ ای سی نے تمام متعلقہ فریقوں کو مشورہ دیا کہ وہ اعلیٰ تعلیمی پالیسیوں اور ضوابط سے متعلق اپ ڈیٹس کے لیے صرف آفیشل ویب سائٹس اور اس کے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر انحصار کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 00:03 GMT+5 , Processed in 0.044256 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list