Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 958|Reply: 0

جاپان کی وزیراعظم سنائے تاکائچی نے پارلیمنٹ تحلیل کردی، قبل از وقت انتخابات کا اعلان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206093
Post time 2026-1-23 21:16:17 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

جاپان کی وزیرِ اعظم سنائے تاکائچی نے پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں کو تحلیل کر دیا  جس کے بعد 8 فروری کو قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپیکر نے آج پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے، پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد 12 روزہ انتخابی مہم کا آغاز آئندہ منگل سے کیا جائے گا۔

سنائے تاکائچی اکتوبر میں جاپان کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم منتخب ہوئی تھیں اور تین ماہ کے مختصر عرصے میں ان کی مقبولیت کی شرح تقریباً 70 فیصد بتائی جا رہی ہے۔ وہ اپنی ذاتی مقبولیت کو استعمال کرتے ہوئے حکمران جماعت کی پوزیشن مضبوط کرنا چاہتی ہیں۔   
چین کیساتھ بڑھتی کشیدگی، جاپان نے 58 ارب ڈالر کا ریکارڈ دفاعی بجٹ منظور کر لیا

جاپان کی کابینہ نے مالی سال 2026ء کے لیے 58 ارب ڈالر کا ریکارڈ دفاعی بجٹ منظور کر لیا۔ یہ فیصلہ چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔   

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران اتحاد، جس میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور جاپان انوویشن پارٹی شامل ہیں، ایوانِ زیریں میں معمولی اکثریت رکھتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جاپانی عوام کی سب سے بڑی تشویش مہنگائی ہے۔  

دوسری جانب جاپانی سرکاری نشریاتی ادارے ’این ایچ کے‘ کے مطابق انتخابی مہم میں مہنگائی پر قابو اور چین کے ساتھ بڑھتی کشیدگی اہم موضوعات ہوں گے۔

واضح رہے کہ جاپان کے چین کے ساتھ تعلقات اس وقت کشیدہ ہوئے جب وزیرِ اعظم تاکائچی نے نومبر میں تائیوان سے متعلق بیان دیا، اس کے بعد چین نے جاپان کے خلاف معاشی اور سفارتی اقدامات کیے تھے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 00:03 GMT+5 , Processed in 0.044310 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list