Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 375|Reply: 0

فائرنگ کا الزام، کمال آر خان کو حراست میں لے لیا گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206098
Post time 2026-1-24 05:04:06 | Show all posts |Read mode
  متنازع بیانات کے حوالے سے مشہور بالی ووڈ اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے—فائل فوٹو

متنازع بیانات کے حوالے سے مشہور بالی ووڈ اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے کو ممبئی میں پولیس نے حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کمال راشد خان کو ممبئی پولیس نے ایک رہائشی عمارت پر فائرنگ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ فائرنگ کا واقعہ ممبئی کے علاقے اوشیواڑہ میں پیش آیا، جہاں کمال آر خان نے مبینہ طور پر ایک رہائشی عمارت پر 4 راؤنڈ فائر کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

  • کمال راشد خان 2 سال پرانے ٹوئٹ پر گرفتار  
  • کمال راشد خان نے پاکستان سے معافی مانگ لی  
  • کمال آر خان کی کنگنا کے پاسپورٹ تجدید کی درخواست پر تنازع پیدا کرنے کوشش  
  • کمال آر خان نے رنویر سنگھ کو داعش کا دہشت گرد کہہ دیا  




اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کی اور اداکار کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا۔

پولیس کی جانب سے اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ فائرنگ کا مقصد کیا تھا اور کیا اس وقت اداکار نشے کی حالت میں تھے یا اس کے پیچھے کوئی دیرینہ دشمنی تھی۔

واضح رہے کہ کمال آر خان اس سے قبل بھی اپنے متنازع ٹوئٹس اور بالی ووڈ شخصیات پر تنقید کی وجہ سے کئی بار قانونی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں اور جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔

انہیں 2022ء میں بھی پرانے ٹوئٹس پر ممبئی ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

کمال راشد خان نے 2020ء میں عرفان خان اور رشی کپور کے بارے میں قابلِ اعتراض ٹوئٹس کیے تھے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 01:36 GMT+5 , Processed in 0.047152 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list