Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 716|Reply: 0

عشرت فاطمہ کی ایک دہائی بعد پی ٹی وی پر واپسی ہوگئی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206098
Post time 2026-1-24 16:06:58 | Show all posts |Read mode
  
—اسکرین گریب

پاکستان کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے ایک دہائی کے بعد پی ٹی وی پر واپسی کرلی ہے۔

حال ہی میں عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے ایک نیوز بلیٹن میں اپنے سابق ساتھی و شاگرد زبیر احمد صدیقی کے ہمراہ واپسی کی۔

زبیر احمد صدیقی نے اپنی استاد اور مینٹور کو دوبارہ پی ٹی وی پر دیکھ کر ناصرف ماضی کی یادوں کو تازہ کیا بلکہ انہیں شاندار انداز میں خوش آمدید بھی کہا۔

عشرت فاطمہ کا تعارف کراتے ہوئے زبیر احمد صدیقی نے کہا میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ آج میرے ساتھ میری بڑی بہن، میری استاد اور پی ٹی وی کا فخر عشرت فاطمہ موجود ہیں۔ ان کے ساتھ دوبارہ بیٹھنا میرے لیے باعثِ فخر ہے اور میں انہیں پی ٹی وی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

جس پر عشرت فاطمہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنے تمام مداحوں کی محبت اور پذیرائی پر اظہارِ تشکر کیا۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے عشرت فاطمہ کو دوبارہ اسکرین پر دیکھ کر جذباتی اور پرانی یادوں میں کھو جانے کا اظہار کیا۔  

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ ان کی آواز نے بچپن کی یادیں تازہ کر دیں، جبکہ مداحوں نے پی ٹی وی کو اپنے لیجنڈز کو عزت دینے پر بھی سراہا۔   
عشرت فاطمہ نے ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا، وجہ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

پاکستان کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان کو بھی الوداع کہہ دیا۔   

خیال رہے کہ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ تقریباً 4 دہائیوں سے میڈیا انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ وہ پی ٹی وی کے رات 9 بجے کے مقبول نیوز بلیٹن کے باعث ملک بھر میں گھر گھر پہچانی جاتی ہیں۔ چند روز قبل عشرت فاطمہ اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے ریڈیو پاکستان سے استعفیٰ دے دیا۔  

ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ احساس دلایا گیا کہ وہ ادارے کے لیے اب اہم نہیں رہیں، جس کے باعث انہیں یہ قدم اٹھانا پڑا۔ بعد ازاں انہیں پی ٹی وی میں بطور مینٹور دوبارہ تعینات کر دیا گیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 01:35 GMT+5 , Processed in 0.047196 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list